رسائی کے لنکس

شام کے مسئلے کا حل پُر امن مذاکرات میں ہے: لخدر براہیمی


لخدر براہیمی نے ہفتے کے روز مصری وزیر ِ خارجہ نبیل فہمی سے ملاقات کی۔ وہ اتوار کے روز عرب لیگ کے سربراہ نبیل ال عربی سے بھی ملاقات کریں گے۔

شام کے لیے اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے لخدار براہیمی نے کہا ہے کہ شام میں قیامِ امن اور عبوری حکومت کے قیام کے لیے جلد از جلد بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔

لخدر براہیمی آج کل قاہرہ کے دورے پر ہیں۔ ان کے اس علاقائی دورے کا مقصد اگلے ماہ جینیوا میں ہونے والی امن کانفرنس کے لیے حمایت حاصل کرنا ہے۔

لخدر براہیمی نے ہفتے کے روز مصری وزیر ِ خارجہ نبیل فہمی سے ملاقات کی۔ وہ اتوار کے روز عرب لیگ کے سربراہ نبیل ال عربی سے بھی ملاقات کریں گے۔

اگلے ماہ جینیوا میں ہونے والی امن کانفرنس کا مقصد شام میں عبوری حکومت قائم کرنا ہے جو شام کے حکومتی امور چلا سکے اور شام میں جمہوری انتخابات کی راہ ہموار کرے۔

دوسری ’سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ کے مطابق دمشق کے مضافاتی علاقوں میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں اور ایک خود کش کار بم دھماکے میں 16 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG