رسائی کے لنکس

عمران خان سے سندھ کے مسائل پر بات کریں، ارکان کانگریس کا ٹرمپ کو خط


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے موقع پر ڈیموکریٹک پارٹی اور رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے دس با اثر اراکین کانگریس نے صدر ٹرمپ کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران وہ سندھ میں حکومت کی طرف سے شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے بارے میں بھی بات کریں۔

وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پیر کے روز ہو رہی ہے جس کے بعد دونوں سربراہ دوپہر کے کھانے پر وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں سندھ سے متعلق جن مسائل کا ذکر کیا گیا ہے ان میں صوبے میں حکومت کی مبینہ غفلت کے باعث ایچ آئی وی اور ایڈز کی بیماری پھیلنے اور جبری گمشدگیوں کے علاوہ ہندو اور مسیحی اقلیتی برادریوں کی کم سن لڑکیوں کو اسلام قبول کرنے اور ان سے کہیں زیادہ عمر کے لوگوں کے ساتھ شادیوں پر مجبور کرنے کے واقعات شامل ہیں۔

جن دس اراکین کانگریس نے اس خط پر دستخط کیے ہیں، ان میں بریڈ شرمین، این ویگنر، ایڈم شیف، جان شاکوسکی، ایلینار نورٹن، کیرولن میلونی، ڈیوڈ پرائس، ہوین ورگاس، ڈیوڈ شوائیکرٹ اور ڈین کرینشو شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG