رسائی کے لنکس

ریاست کیلی فورنیا اور ٹیکساس کے درمیان بڑے پیمانے پر نقل مکانی


ریاست کیلی فورنیا اور ٹیکساس کے درمیان بڑے پیمانے پر نقل مکانی
ریاست کیلی فورنیا اور ٹیکساس کے درمیان بڑے پیمانے پر نقل مکانی

امریکی ریاست کیلیفونیا کے ایک شہری ٹیکی پاپس چھ ماہ تک بے روزگاررہنے کے بعد اپنے خاندان سمیت ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن جا رہے ہیں جہاں انہیں حال ہی میں نوکری ملی ہے۔ ان کی اہلیہ مابین کا خیال ہے کہ انہیں کیلی فورنیا کی نسبت ٹیکساس میں کافی کم قیمت پر رہائش بھی مل جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکساس میں ریاست تنخواہوں پر ٹیکس نہیں لگاتی، جس سے انہیں فائدہ ہوگا۔

اقتصادی مسائل کی وجہ سے پاپس اور ان کے خاندان کے علاوہ اور بہت سے لوگ بھی کیلی فورنیا سے نقل مکانی کر نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بہت سی دوسری ریاستوں کی نسبت کیلی فورنیا میں بے روزگاری کی شرح زیادہ ہے۔ لاس اینجلس میں واقع یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کےایک ماہر مائیکل سٹال نقل مکانی کے اعداد و شمار پر تحقیق کررہے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ پہلے کی نسبت اب لوگ زیادہ عرصے سےبے روزگار ہیں اور ان کی نقل مکانی کی وجوہات میں روزگار کی تلاش بھی شامل ہے۔

امریکہ کے محکمہ مردم شماری کے مطابق 2007ء سے 2009ءکے درمیان اقتصادی بحران کے ابتدائی مراحل میں کیلیفورنیا سے تقریبا 20 لاکھ سے زیادہ افراد نے نقل مکانی کی اور ان میں سے بیشتر نے ریاست ٹیکساس کا رخ کیا۔

ریاست کیلیفورنیا سے نقل مکانی کرنے والوں میں سے 12 فی صد نے ٹیکساس کا رخ کیا تھا۔ لیکن اسی عرصے میں ریاست ٹیکساس سے بھی تقریبا 10 لاکھ افراد نے بھی اپنا گھر بار چھوڑا ۔

ٹیکساس سے نقل مکانی کرنے والوں میں سے 10 فی صد افراد نے کیلیفورنیا کا رخ کیا۔مائیکل سٹال کے مطابق کیلیفورنیا میں جائیداد کی خرید و فروخت اور تعمیراتی کاروبار متاثر ہوئے تھے لیکن یہاں ٹکنالوجی، صنعت اور تجارت کے شعبوں میں ترقی جاری ہے۔اس کے باوجود ملکن انسٹی ٹیوٹ کے ایک ماہرراس ڈی وال کہتے ہیں کہ کیلیفورنیا میں کاروباری مسائل کی وجہ سے نئی ملازمتیں پیدا نہیں ہو رہیں۔ ان کا کہناہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیکساس میں نئی دکان کھولنے کا اجازت نامہ زیادہ سے زیاد چار ماہ میں مل جاتا ہے، جبکہ اسکے لیے کیلیفورنیا میں تین سال تک لگ سکتےہیں۔

ڈی وال کے مطابق کیلیفورنیا کے بعض صنعت کاروں کے دوسری ریاستوں میں کاروبارشروع کرنے سے کیلیفورنیا کے شہریوں کےلیے ملازمت حاصل کرنا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔ لیکن صورت حال اب بھی مایوس کن نہیں اس سال کے پہلے تین ماہ کے دوران امریکہ میں مجموعی طور پر نئے کاروباروں میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا نصف سے زیادہ حصہ ریاست کیلیفورنیا میں لگایا گیا ۔

XS
SM
MD
LG