رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: پرتشدد واقعات، انتخابات کے انعقاد پر شکوک و شبہات


تازہ حملوں کے بعد تھائی لینڈ میں جاری سیاسی بدامنی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی جب کہ 800 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں

تھائی لینڈ میں ایک دھماکے اور احتجاجیوں پر فائرنگ سے حکومت مخالف تین افراد کی ہلاکت کے بعد حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ جولائی میں ہونے والے انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

حکام کے مطابق دارالحکومت بنکاک میں جمعرات کو علی الصبح ہونے والے پرتشدد واقعات ایک اور شخص کی ہلاکت کے بعد 12 گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی جب کہ کم ازکم 21 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ان تازہ حملوں کے بعد تھائی لینڈ میں جاری سیاسی بدامنی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی جب کہ 800 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم ینگ لک شیناواترا کو بدعنوانی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے آئینی عدالت عہدے سے ہٹا چکی ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سیاسی انتشار مزید جھڑپوں اور جھگڑوں کو جنم دے سکتا ہے۔

مس ینگ لک کے حامی اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ حکومت کا ہر صورت میں دفاع کریں گے۔

حکومت مخالف مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عبوری حکومت کو تحلیل کر کے ایک غیر منتخب شدہ کونسل تعینات کی جائے جو کہ سیاسی اصلاحات کرے۔
XS
SM
MD
LG