رسائی کے لنکس

’سال 2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا‘


فائل فوٹو
فائل فوٹو

خلانورد کو ‘چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی‘ کے تعاون سے، خلائی سفر پر روانہ کیا جائے گا۔ اس ادارے کا سپارکو سے معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔

بھارت کے مون مشن چندرایان-ٹو کے بعد پاکستان نے بھی اپنا پہلا سائنس دان خلا میں بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ 2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا جب کہ خلا باز کے انتخاب کا عمل اگلے سال یعنی 2020 سے شروع ہو گا۔

اپنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 50 خلانوردوں کو منتخب کیا جائے گا جن میں سے 25 اگلے مرحلے میں جائیں گے جب کہ 2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پاکستان اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خلانورد کو ‘چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی‘ کے تعاون سے خلائی سفر پر روانہ کیا جائے گا۔ اس ادارے کا پاکستانی ادارے سپارکو سے معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں برس مقامی سطح پر تیار کیے گئے دو سیٹلائٹس پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس) ون اور پاکستان ٹیکنالوجی ایوالیوشن سیٹلائٹ (پاک ٹیس ون اے) بھی پہلی بار خلا میں بھیجے ہیں۔

XS
SM
MD
LG