رسائی کے لنکس

اسرائیل حزب اللہ تنازع؛ لبنان کے ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی

اسرائیل اور عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب لبنان کے سرحدی علاقے سے شہری نقل مکانی کر رہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین کے مطابق ہزاروں لبنانی اور شامی خاندان شام کی جانب نقل مکانی کر چکے ہیں۔ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان حملوں میں لگ بھگ 600 اموات ہوئی ہیں۔ حزب اللہ نے بھی اسرائیل کے شمالی علاقوں پر راکٹ داغے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مغربی اور جنوبی لبنان میں رہنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں۔


XS
SM
MD
LG