رسائی کے لنکس

عمان: داعش کے خلاف احتجاج، ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے


اردن کی ملکہ رانیہ ایک جلوس کی قیادت کرتے ہوئے
اردن کی ملکہ رانیہ ایک جلوس کی قیادت کرتے ہوئے

الحسینی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائگی کے بعد، اردن کے پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین نے شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے، جس دوران دولت اسلامیہ کے گروہ کے خلاف نعرے بازی ہوئی

داعش کے شدت پسندوں کے ہاتھوں بہیمانہ طریقے سے قتل ہونے والے اردنی لڑاکا پائلٹ کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے، جمعے کے روز اردن کے دارالحکومت، عمان میں ہزاروں افراد کے ایک جم غفیر نے سڑکوں کا رُخ کیا۔

الحسینی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائگی کے بعد، اردن کے پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین نے شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے، جس دوران دولت اسلامیہ کے گروہ کے خلاف نعرے بازی ہوئی۔

اردن کا کہنا ہے کہ داعش کے اہداف پر کی گئی حالیہ فضائی کارروائیاں دراصل پائلٹ ٕمعاذ الکسابیہ، جنھیں دسمبر میں شام میں پکڑ لیا گیا تھا، کے ظالمانہ قتل کا بدلہ ہے، جس کی ابھی یہ ابتدا ہے۔

عمان کے ایک معالج، ڈاکٹر ایمن خمودہ بھی اُن مظاہرین میں شامل تھے جنھوں نے اِن مظاہروں میں شریک تھے۔ بقول اُن کے، ’داعش کے شدت پسندوں نے جو کچھ معاذ اور تمام دیگر بے گناہ افراد کے ساتھ سلوک کیا ہے، اردن کی فوج کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کا پورا جواز بنتا ہے۔‘

اُنھوں نے کہا کہ، ’اگر اُن سے کوئی بھی نہ ٹکرائے، اور اُن کو کھلا چھوڑ دیا جائے، تو پھر اُن کا مقابلہ کون کرے گا؟


XS
SM
MD
LG