کراچی —
پاکستان میں’ تھری جی ٹیکنالوجی‘ نے آتے ہی اپنے’ کمالات‘ دکھانا شروع کر دیئے ہیں۔
ویسے تو ان کمالات کی فہرست بہت طویل ہے، لیکن آج ہم بات کریں گے ایک ایسی عوامی سہولت کی جو کراچی کے شہریوں کے لئے توانائی کے بحران اور مہنگائی کے ہاتھوں تقریباً ناپید ہوتی جا رہی ہے۔ یہ ہے آرام دہ ٹیکسی میں محفوظ سفر کی سہولت۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ تھری جی ٹیکنالوجی کا ٹیکسی ملنے سے بھلا کیا واسطہ ہوسکتا ہے؟ تو نوٹ کر لیجئے کہ اب ان دونوں کا چولی دامن کا ساتھ ہوگیا ہے۔
کراچی کے شہری یکم جون سے اس نئی ٹیکنالوجی کی بدولت، اپنے اسمارٹ فون پر صرف ایک کلک سے ’ایزی ٹیکسی‘ تک رسائی حاصل کرچکے ہیں۔
اب دن اور رات کے کسی بھی پہر، کبھی بھی اور کہیں بھی۔۔ 10 منٹ کے اندر اندر ٹیکسی بلوانا ممکن ہوگیا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد میں تو یہ سروس پچھلے سال ہی شروع ہوگئی تھی لیکن تھری جی ٹیکنالوجی کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں اس کی شروعات ہونا اس سروس کا نیا اور تاریخی باب ہے۔
’ایزی ٹیکسی‘ سے منسوب ایک عہدیدار، نسیم حسن نے کراچی میں وائس آف امریکہ کو سروس شروع کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی سروس ہے۔
ان کے مطابق’ایزی ٹیکسی‘کی ایک موبائل اپیلی کیشن بھی ہے جو تھری جی ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے ساتھ ساتھ عام موبائل فون یوزرز کے لئے بھی نہایت کارآمد ہے۔ اس کے ذریعے آپ 24گھنٹے کہیں بھی جانے آنے کے لئے ٹیکسی بک کراسکتے ہیں۔ یہ اپیلی کیشن آپ کو یہ تک بتائے گی کہ’ایزی ٹیکسی‘ اس وقت آپ سے کتنے فاصلے پر ہے۔
ادھر جیسے ہی کوئی فون پر ٹیکسی بک کراتا ہے، فون کئے جانے والی لوکیشن کے قریب ترین سے گزرنے والی ٹیکسی کے ڈرائیور کو مطلوبہ جگہ پہنچنے کا اشارہ مل جاتا ہے اور یوں وقت ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔
چونکہ پاکستان میں ابھی اسمارٹ فون یورز کی تعداد کم ہے۔ لہذا، عام موبائل فون یوزر ایس ایم ایس پر لفظ ٹیکسی لکھ کر اور اسے 9900پر ارسال کرکے بھی ٹیکسی منگوا سکتے ہیں۔ ’ایزی ٹیکسی‘ باقاعدہ کسٹمر سینٹرز کے ذریعے آپریٹ ہورہی ہے۔
’ایزی ٹیکسی‘ کے کنٹری منیجر، آدم غزنوی کا کہنا ہے کہ یہ اب تک دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسی بکنگ ایپلی کیشن ہے جو تھری جی کی بدولت آپ کوآپ کی پسندیدہ ٹیکسی کو با آسانی ٹریک کرکے اسے اسکرین پر پیش کرتی ہے۔ ٹیکسیوں میں جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم نصب ہے جس سے گھر پر موجود لوگ ٹیکسی میں سوار آپ کے گھر کے فرد کی لوکیشن چیک کرسکیں گے۔ ٹیکسی کہاں کہاں سے گزر رہی ہے اور کب تک اپنی منزل پر پہنچے گی۔ آپ ان باتوں سے آگاہ رہیں گے۔ اس طرح، مسافروں کی حفاظت یقینی ہے۔ “
سروس سے شہریوں کو جدید ترین سفر کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔ وی او اے کو ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاعات کے مطابق، ایزی ٹیکسی انڈروائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسزکے علاوہ دیگر کارپوریٹ سولوشنز پر بھی دستیاب ہے۔
یہ سروس سب سے پہلے برازیل کے شہر ریوڈی جنیریو میں قائم ہوئی تھی۔ لاطینی امریکہ میں بھی ’ایزی ٹیکسی‘ ہی سب سے پہلی آن لائن ٹیکسی سروس تھی۔ اس وقت دنیا کے 27 ممالک کے 120 سے زائد شہروں میں یہ سروس کام کر رہی ہے اور یکم جون سے کراچی کا نام بھی ان شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔