رسائی کے لنکس

مصر: حسنی مبارک کیس فیصلے پر مظاہرین کا احتجاج


فیصلے کے بعد ہزاروں مظاہرین ہفتے کی شب قاہرہ کی سڑکوں پر جمع ہو گئے جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس استعمال کی۔

مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو 2011 کی عوامی تحریک میں مظاہرین کی ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔

فیصلے کے بعد ہزاروں مظاہرین ہفتے کی شب قاہرہ کی سڑکوں پر جمع ہو گئے جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس استعمال کی۔

اس سے پہلے جج محمد راشدی کی جانب سے سنائے جانے والے ایک فیصلے کے مطابق مصر کے سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دیگر سات ساتھیوں پر چلائے جانے والے مقدمے کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا گیا کہ سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے ساتھی بے قصور ہیں۔

جج محمد راشدی نے اس موقعے پر صحافیوں کو بھی تلقین کی کہ وہ اس مقدمے کے بارے میں اس سے متعلق فیصلے کی تمام جزئیات اور 1430 صفحوں پر مشتمل فیصلہ پڑھنے سے پہلے کوئی رائے دینے سے گریز کریں۔

مصر کے سابق صدر کو اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ کرپشن کے الزامات کے حوالے سے ایک اور مقدمے سے بھی بری کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG