رسائی کے لنکس

ٹک ٹاک پر گروپ چیٹ کا فیچر متعارف


  • گروپ چیٹ کے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پسندیدہ ویڈیوز یا کانٹینٹ دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں: ٹک ٹاک
  • گروپ چیٹ کا فیچر 15 برس سے زائد عمر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
  • ایک گروپ چیٹ میں 32 صارفین کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ویب ڈیسک _ مختصر ویڈیوز کے لیے مشہور پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے بھی اب واٹس ایپ اور دیگر میسیجنگ پلیٹ فارم کی طرح ایپ میں گروپ چیٹ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

ٹک ٹاک نے پیر کو اپنی بلاگ پوسٹ کے ذریعے ایپ میں گروپ چیٹ کا فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے ایک گروپ چیٹ میں 32 صارفین کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اب گروپ چیٹ کے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پسندیدہ ویڈیوز یا کانٹینٹ دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ان ویڈیوز پر ری ایکٹ اور کمنٹ بھی کر سکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گروپ چیٹ کا یہ فیچر 15 برس سے زائد عمر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

بلاگ پوسٹ میں ٹک ٹاک نے بتایا کہ تمام صارفین بشمول ٹین ایجرز کو صرف ان کے دوست ہی گروپ چیٹ میں ایڈ کر سکتے ہیں۔ یعنی وہ لوگ جنہوں نے آپ کو اور آپ نے انہیں فالو کیا ہوا ہو۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اس نے ٹین ایجرز یعنی 16 سے 17 برس کے درمیان ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خصوصی احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اگر کسی ٹین ایجر کو ٹک ٹاک پر گروپ چیٹ کا انوی ٹیشن آتا ہے تو وہ اس وقت تک اس میں ایڈ نہیں ہو سکتے جب تک کہ ان کا کوئی نہ کوئی میوچول فرینڈ اس گروپ چیٹ میں موجود نہ ہو۔

اس کے علاوہ اگر کوئی ٹین ایجر خود گروپ چیٹ بناتا ہے تو اس کے پاس ریکویسٹ کرنے والے صارفین کو ایڈ یا ڈیلیٹ کرنے کا اختیار ہو گا۔

یاد رہے کہ سال 2020 میں ٹک ٹاک نے 16 برس سے کم عمر صارفین کے لیے ڈائریکٹ میسیج (ڈی ایم) کا آپشن بند رکھا ہوا تھا۔ بعدازاں اس آپشن کو تمام صارفین کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

فورم

XS
SM
MD
LG