رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے رہنما کے اہم معاون کار حادثے میں ہلاک


کم یانگ گون
کم یانگ گون

پیشے کے اعتبار سے کم ایک سفارتکار تھے اور انھوں نے اگست میں جنوبی کوریا کے ساتھ ہنگامی مذاکرات میں اپنے وفد کی قیادت کی تھی۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ایک اعلیٰ ترین معاون ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی "کے سی این اے" کے مطابق 73 سالہ کم یانگ گون، پیانگ یانگ کے یونائیٹڈ فرنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے ار ان کی موت منگل کو علی الصبح ہوئی۔ اس واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یونائیٹڈ فرنٹ ڈیپارٹمنٹ جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کا منتظم اور نگران محکمہ ہے۔

پیشے کے اعتبار سے کم ایک سفارتکار تھے اور انھوں نے اگست میں جنوبی کوریا کے ساتھ ہنگامی مذاکرات میں اپنے وفد کی قیادت کی تھی۔

یہ مذاکرات جنوبی کوریا کی طرف سے شمال میں پروپیگنڈا پر مبنی نشریات کے تناظر میں دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے بعد ہوئے تھے۔

مذاکراتکار ایک دن بعد ہی ایک معاہدے پر متفق ہوئے تھے جس کے تحت جنوب نے یہ نشریات بند کرنے اتفاق کیا اور شمال نے سرحد پر اشتعال انگیزی پر معذرت کی۔

کم شمالی کوریا کے موجودہ رہنما کے ایک کلیدی ساتھی کے طور پر دیکھے جاتے تھے۔ انھوں نے 2007ء میں اس وقت کے رہنما کم جونگ ال اور جنوبی کوریا کے صدر رو مو ہیون کے مابین کانفرنس کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس کانفرنس کے بعد طرفین نے کوریائی عوام کی خوشحالی کے مشترکہ مقصد کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG