رسائی کے لنکس

معروف اطالوی انسٹاگرام اسٹارپر ’کیک ڈیل‘ میں دھوکہ دہی کا الزام


 اطالوی انسٹاگرام اسٹار چیارا فیراگنی کی 2019 کی تصویر.
 اطالوی انسٹاگرام اسٹار چیارا فیراگنی کی 2019 کی تصویر.

اطالوی انسٹاگرام اسٹار چیارا فیراگنی سے چیریٹی کیک ڈیل پر دھوکہ دہی کی تحقیقات کی جارہی ہیں جس میں انہوں نے غلط طورپر یہ بتایا تھا کہ فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا بچوں کی مدد ہو گی۔

2 کروڑ 95 لاکھ انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ، فیشن انٹرپرینیور کے اس اسکینڈل میں مرکزی کردار بننے کی وجہ ان کی جانب سے 2022 میں کرسمس کے موقع پر "پینڈورو کیک" کے ایک اسپیشل ایڈیشن کی توثیق ہے -

فراڈ تھا کیا؟

ایسے ایونٹس پر نظر رکھنے والے ایک ادارے کے مطابق اسے پتہ چلا ہے کہ مبینہ طور پر خریداروں کو غلط طور پر یہ یقین دلایا گیا کہ بالکوکو کے تیار کردہ اسپیشل ایڈیشن کیک کی فروخت کا مقصد ٹورین اسپتال میں زیر علاج بچوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔

اطالوی بلاگر چیارا فیراگنی 23 فروری 2022 کو میلان میں میلان فیشن ویک کے دوسرے دن ۔ فوٹو اے ایف پی
اطالوی بلاگر چیارا فیراگنی 23 فروری 2022 کو میلان میں میلان فیشن ویک کے دوسرے دن ۔ فوٹو اے ایف پی

نگراں ادارے کو گزشتہ ماہ پتہ چلاکہ اس فروخت سے فیراگنی کی کمپنیوںک کو 10 لاکھ یورو سے زیادہ کا فائدہ ہوا ہے ۔ فیراگنی کے وکیل، Giuseppe Iannaccone نے منگل کو اے ایف پی کو تصدیق کی کہ ان کی مؤکل کو میلان میں پراسیکیوٹرز نے باضابطہ طور پر سنگین دھوکہ دہی کے الزام میں فوجداری مقدمے سے متعلق رجسٹر کیا ہے۔

میلان میں استغاثہ نے تصدیق کے لیے اے ایف پی کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

انسٹاگرام اسٹار کا ردعمل

ایک فیشن شو سے پہلے۔ فوٹو رائٹرز
ایک فیشن شو سے پہلے۔ فوٹو رائٹرز

36 سالہ فیراگنی نے ایک بیان میں کہا۔"میں پریشان نہیں ہوں کیونکہ میں نے ہمیشہ نیک نیتی سے کام کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ جاری تحقیقات سے یہ چیز سامنے آئے گی۔"

پچھلے مہینے، اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی نے فیراگنی کی دو کمپنیوں اور Balocco پر اس وجہ سے تقریباً 15 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا کہ انہوں نےصارفین کو یہ بتایا تھا کہ نومبر 2022 میں ریلیز ہونے والا "پنڈورو پنک کرسمس" خرید کر وہ بچوں کے لیے کیے جانے والے ایک خیراتی کام میں حصہ لیں گے۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ بالکوکو نے مہینوں پہلے ریجینا مارگریٹا اسپتال کو 50 ہزار یورو کا ایک مقررہ عطیہ دیا تھا۔

منگل کو ایک بیان میں، Balocco نے کہا کہ "اسےبہت افسوس ہے کہ اس اقدام کو بہت سے لوگوں نے غلط سمجھا ہے۔"

اس نے کہا، "ہم حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، جن پر ہمیں مکمل اعتماد ہے ، اور یقین ہے کہ ہماری نیک نیتی سامنے آئے گی۔"

کی ایک تقریب میں آمد۔ فوٹو اے پیChiara Ferragni
کی ایک تقریب میں آمد۔ فوٹو اے پیChiara Ferragni

چیارا فیراگنی کی بزنس ایمپائر

2009 میں اپنا بلاگ "دی بلونڈ سیلڈ(سلاد)" شروع کرنے کے بعد سے، فیراگنی نے ایک کاروباری سلطنت قائم کی ہے جس کی مالیت کا تخمینہ فوربز کے مطابق ہر سال 80 لاکھ ڈالر ہے۔

فیراگنی نے خود اپنا برانڈ لانچ کرنے کے ساتھ ساتھ، ایوین واٹر اور Nespresso سے لے کر Dior پرفیوم اور Louis Vuitton heels تک، مختلف آئٹمز کی توثیق کے لیے منافع بخش معاہدے کیے ہیں۔

لیکن پنڈورو سکینڈل، جو اطالوی اخبارات میں ہفتوں تک سرخیوں میں رہا، اے-لسٹر کی ساکھ اور اس کی کاروباری سرگرمیوں کے لیے ایک خاص دھچکا ہے۔

لا ریپبلیکا نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا کہ کوکا کولا نے فیراگنی کے ساتھ جنوری کے ٹیلی ویژن پروموشن کو معطل کر دیا ہے، جب کہ چشمے بنانے والی اطالوی کمپنی سیفیلو نے واچ ڈاگ کے اخذ کردہ نتائج کے بعد دسمبر میں فیراگنی کے ساتھ معاہدے کو مختصر کر دیا۔

کے ساتھ ۔ فوٹو اے پی Fedez, اپنے گلوکار شوہر Chiara Ferragni
کے ساتھ ۔ فوٹو اے پی Fedez, اپنے گلوکار شوہر Chiara Ferragni

پچھلے مہینے، فیراگنی نے انسٹاگرام پر ایک آنسو بھرا معافی نامہ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے خیراتی کام کو کمر شیل سرگرمی سے جوڑنے میں" communication error" کا ارتکاب کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسپتال کو براہ راست 10 لاکھ یورو عطیہ کریں گی۔ اور یہ بھی کہا کہ وہ نگراں ادارے کے جرمانے کو چیلنج کریں گی، اور اگر اس میں کمی کی گئی تو وہ اس رقم کو اپنے 10 لاکھ یورو کے عطیہ کے علاوہ چیرٹی میں دیں گی۔

اخبارات میں یہ اطلاع بھی دی گئی ہے کہ استغاثہ نے ایسی ہی ایک اورصورت حال کے بارے میں ایک الگ تفتیش شروع کی ہے، جس میں انسٹاگرام اسٹار چیارا فیراگنی نے ایسٹر کےچاکلیٹ انڈوں کی تشہیر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فروخت سے بچوں کے خیراتی ادارے کو مدد ملے گی۔

تاہم پچھلے مہینے اطلاع دی گئی تھی کہ چاکلیٹ بنانے والی کمپنی نے چیریٹی کے لیے صرف 36000 یورو دیے، جب کہ فیراگنی کو 2021 اور 2022 میں ان کی تشہیر کے لیے 5 لاکھ اور 7 لاکھ یورو ادا کیے گئے۔

یہ اسٹوری اے ایف پی کی اطلاعات پر مبنی ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG