رسائی کے لنکس

سفری پابندی کے حکم نامے کی معطلی پر عدالت سے رجوع


وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان سپائسر نے جمعرات کو کہا تھا کہ حکومت "انتظامی حکم نامے کا بھرپور دفاع کرے گی۔" انھوں نے عدالتی فیصلوں کو "ناقص" قرار دیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے چھ مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر عارضی پابندی کے نظرثانی شدہ حکم نامے کو ایک وفاقی جج کی طرف سے معطل کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

امریکہ محکمہ انصاف نے جمعہ کو کہا کہ وہ ریاست میری لینڈ کے جج تھیوڈور چوانگ کے فیصلے کے خلاف فورتھ یو ایس سرکٹ کورٹ آف اپیلز سے رجوع کر رہا ہے۔

دو روز قبل ہی میری لینڈ نے وفاقی عدالت اور ریاست ہوائی کی ایک عدالت نے ٹرمپ کے اس حکم نامے کو مسلمانوں کے خلاف امتیازی اقدام قرار دیتے ہوئے اس پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا تھا۔

چوانگ نے حکم نامے کے اس حصے کو معطل کیا جس میں چھ مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر عارضی پابندی کا کہا گیا تھا لیکن پناہ گزینوں سے متعلق پابندی کا حکم عدالتی فیصلے سے متاثر نہیں ہوا۔

ہوائی کے جج نے بھی ٹرمپ کے حکم نامے کے ایک حصے پر قدغن لگائی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان سپائسر نے جمعرات کو کہا تھا کہ حکومت "انتظامی حکم نامے کا بھرپور دفاع کرے گی۔" انھوں نے عدالتی فیصلوں کو "ناقص" قرار دیا تھا۔

سپائسر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پہلے میری لینڈ کے جج کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی جس کے بعد ہوائی کے جج کے فیصلے کی وضاحت کے لیے اپیل کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اس معاملے کو عدالت عظمیٰ تک لے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG