امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے متعلق الزام اور اس پر اسلام آباد کے باضابطہ رد عمل کے بعد اب پاکستان نے علاقائی ممالک سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ جلد ہی بیرونی ملکوں کے دورے پر جانے والے ہیں جہاں وہ انہیں پاکستان کے موقف اور خطے کے حالات سے آگاہ کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکہ کی نئی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر اپنی پالیسی تبدیل کرے ا ور افغان طالبان کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرے۔
پاکستان اس الزام کی تردید کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے وہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کر رہا ہے۔
اس بارے میں وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری نے پاکستانی سینٹ میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امور خارجہ کی سربراہ نزہت صادق اور ممتاز تجزیہ کار ڈاکٹر فاروق حسنات سے گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں نزہت صادق نے کہا۔