رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے سینیٹ میں الزامات کی فہرست پیش


امریکی سینیٹ جہاں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
امریکی سینیٹ جہاں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے عمل میں پیش پیش ڈیموکریٹک رہنماوں کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی اور ملک میں حکومتی نظام کو بچانے کے لیے صدر کو ہر صورت ان کے عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہیے۔

ٹرمپ کے سینیٹ میں ٹرائل کے لیے ایک سو گیارہ صفحات پر مشتمل جو دستاویز پیش کی گئی ہے، اس میں اراکین کانگریس نے اپنے موقف کے حق میں دلیلیں دی ہیں اور ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ صدر اپنے اختیارات کے غلط استعمال اور صدر کے خلاف گانگریس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کی قانونی ماہرین کی ٹیم نے مواخذے کے لیے عائد الزامات کی سخت تردید جاری کی ہے۔ اس تریدی بیان کو سینیٹ میں اس وقت پڑھا گیا جب گزشہ ہفتے کے اوائل میں ٹرائل کے لیے ضابطے طےکیے جا رہے تھے۔ صدر کی ٹیم کی جانب سے متوقع طور پر الگ سے ایک مفصل جواب پیر کوداخل کرایا جائے گا۔

ٹرمپ کے وکلا کا کہنا ہے کہ صدر پر الزامات ڈیموکریٹس کی جانب سے ان کو دفترسے ہٹانے کی جماعتی کوشش اور امریکہ کےعوام کے آزادنہ طور پر ایک صدر کے انتخاب کے حق پر خطرناک حملے کے سوا کچھ نہیں۔

XS
SM
MD
LG