رسائی کے لنکس

ہیلتھ کیئر بل میں ناکامی کے بعداب توجہ ٹیکس اصلاحات پر مرکوز


صحت کی دیکھ بھال کے پروگرام اوباما کیئر کی منسوخی میں ناکامی کے بعد امریکہ کی ری پبلیکن پارٹی کی اب ساری توجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری ترجیح کی طرف مرکوز ہوگئی ہے اور ان کی دوسری ترجیح ہے وفاقی ٹیکس کے نظام کو تبدیل کرنا۔ لیکن ان کے اس منصوبے نے پہلے ہی کاروباری کمیونٹی کو تقسیم کر دیا ہے۔

ری پبلیکن پارٹی کے اندر تقسیم ہی اوباما کیئر کی منسوخی میں ناکامی کا سبب بنی اور اسی طرح کی تقسیم ری پبلیکن پارٹی کی صفوں میں ان کے ٹیکس اصلاحات کے پرگروام کے سلسلے میں پائی جاتی ہے۔خاص طور پر برآمدات کو فروغ دینے کے حوالے سے۔

ایوان نمائندگان کی ٹیکس کمیٹی کے چیئر میں کیون براڈے نے تسلیم کیا ہے کہ اوباما کیئر کی تنسیخ میں ناکامی ٹیکس اصلاحات کے پروگرام کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس سے ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج کھڑا ہو گیا ہے۔

لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ہاؤس اسپیکر پال ریان ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے ایک صفحے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسے تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہم انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

صدر ٹرمپ پارلیمنٹ کے ری پبلیکن ارکان کے ٹیکسوں سےمتعلق خاکے کے مشکل اور دشوار پہلوؤں سے آگاہ نہیں ہیں۔ اس میں سرحدی ٹیکسوں کا بندوبست شامل ہے جس کے تحت برآمدت پر ٹیکسوں میں چھوٹ اور درآمدت پر ٹیکسوں میں اضافہ شامل ہے۔

تاہم وزیرخانہ سٹیون منچن کا کہنا ہے کہ ٹیکس اصلاحات بہت سے حوالوں سے صحت کی دیکھ بھال کے اصلاحات کے مقابلے میں بہت سادہ ہیں۔

امریکہ کے ٹیکس کا نظام بہت سے زرتلافیوں اور چور راستوں میں گندھا ہوا ہے۔ اور ان میں سے بہت سی چیزوں کی جڑیں معیشت میں بہت گہری ہیں جن سے لوگوں کے مفادات وابستہ ہیں۔

براڈے کا گروپ پچھلے سال کے وسط سے ٹیکس اصلاحات کے ایک منصوبے پر کام کررہاہے جس کے ذریعے ٹیکس کی شرح کو 35 فی صد سے گھٹا کر 20 فی صد تک لانا ہے۔امریکہ میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے غیر ملکی منافعوں پر ٹیکس ختم کرنا اور کاروباروں اور سرمایہ کاری پر ٹیکسوں کی شرح گھٹانا شامل ہے۔

ٹیکس اصلاحات کے منصوبے نے کاروباری کمیونٹی کو تقسیم کر دیا ہے اور درآمدات پر انحصار کرنے والی صنعتوں کےلیے صارفین کے کپڑوں اور الیکٹرانک مصنوعات سے لے کر پٹرول تک کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات کھڑے کر دیے ہیں۔

براڈے یہ تسلیم کرتے ہیں کہ سرحدی ٹیکس کا بندوبست ایوان کی جانب سے تیار کیے جانے والی ٹیکس اصلاحات کا حصہ ہوگا لیکن اس میں بڑی صنعتوں کے لیے درآمدت کی ایک عبوری مدت شامل ہوگی۔

XS
SM
MD
LG