رسائی کے لنکس

غزہ جانے والے بحری امدادی قافلے میں ترک جہازکی شرکت سے معذرت


غزہ جانے والے بحری امدادی قافلے میں ترک جہازکی شرکت سے معذرت
غزہ جانے والے بحری امدادی قافلے میں ترک جہازکی شرکت سے معذرت

ایک ترک بحری جہاز نے، اس ماہ کے آخر میں اسرائیلی فورسز کی ناکہ بندی توڑ کرغزہ میں فلسطینوں کو سامان پہنچانے کے لیے جانے والے بین الاقوامی امدادی قافلے میں شرکت سے معذوری ظاہر کردی ہے ۔

امدادی تنظیموں نے جمعے کے روز بتایا کہ بحری جہاز’ ماوری مارمارا ‘ تکنیکی مسائل کی بنا پر تقریباً دس جہازوں پر مشتمل قافلے میں شامل نہیں ہوسکے گا۔

پچھلے سال اس ترک بحری جہاز کو، جو اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کررہاتھا، اسرائیلی کمانڈوز نے آگے بڑھنے سے روک دیا تھا، اس کے نتیجے میں رونما ہونے والے تنازع میں نو امدادی کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔

اسرائیل یہ کہہ چکاہے کہ وہ اس کی سیکیورٹی کو توڑکر غزہ جانے والے کسی بھی جہاز کو آگے بڑھنے سے رو ک دے گا۔ اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کررکھی ہے جس کے بارے میں اس کا کہناہے کہ اس کا مقصد اس علاقے میں ہتھیار پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانا ہے۔

بین الاقوامی راہنما امدادی تنظیموں سے یہ اپیل کرچکے ہیں کہ وہ کسی بھی تصادم سے بچنے کے لیے اپنا مجوزہ بحری امدادی قافلے کاسفر منسوخ کردیں۔

ترک وزیر خارجہ احمد داوداوگلو نے امدادی تنظیموں سے کہا ہے کہ مصر کی جانب سے رفاہ کی سرحد کھولنے کے بعد اب غزہ کی تنہائی ختم ہوچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG