رسائی کے لنکس

ترکی: داعش سے تعلق کے شبہے میں 20 افراد گرفتار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

15 اور 16 نومبر کو ہونے والی کانفرنس کے موقع پر ترکی سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رہا ہے جس کے لیے لگ بھگ 11 ہزار پولیس اہکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

ترکی کی پولیس نے شدت پسند گروپ سے تعلق کے شبے میں شمال مغربی صوبے انطالیا سے 20 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

جمعہ کو یہ کارروائی ایک ایسے وقت کی گئی جب آئندہ ہفتے یہاں جی20 کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں متعدد ملکوں کے رہنما شریک ہو رہے ہیں۔

مشتبہ افراد کے خلاف تازہ کارروائی ترکی کی طرف سے داعش کے خلاف ملک بھر میں جاری کارروائیوں کا حصہ ہے۔

مقامی پولیس نے اس پر تبصرہ کرنے یا تفصیل فراہم کرنے سے انکار کیا ہے لیکن سی این این ترک پر نشر ہونے والی وڈیو میں سکیورٹی اہلکار مشتبہ افراد کو ہتھکڑیاں لگا کر پولیس ہیڈکوارٹر لے جاتے دکھایا گیا۔

15 اور 16 نومبر کو ہونے والی کانفرنس کے موقع پر ترکی سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رہا ہے جس کے لیے لگ بھگ 11 ہزار پولیس اہکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

توقع ہے کہ کانفرنس میں امریکہ کے صدر براک اوباما اور روس کے صدر ولادیمر پوتن بھی شریک ہوں گے۔

ترکی نے شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے انجرلک میں اپنا فضائی اڈہ امریکی اتحادیوں کو استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG