ترکی میں منگل کو پولیس استنبول کے ’تقسیم اسکوائر‘ میں داخل ہو گئی جہاں اُس نے حکومت مخالف مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔
پولیس نے مظاہرین کی طرف سے لگائے گئے بینرز کو وہاں سے ہٹانا شروع کر دیا۔
اس سے قبل پیر کو استنبول میں مظاہرین نے اُس وقت احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا جب کہ پولیس نے اُنھیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی تیز دھاروں کا استعمال کیا۔
مظاہرین نے جواب میں پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکے۔
وزیراعظم رجب طیب اردوان نے بدھ کو حکومت مخالف مظاہرین سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
ترکی میں تقریباً دو ہفتے قبل شروع ہونے والے مظاہروں میں کم از کم تین افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جب کہ حکومت نے ہزاروں افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔
حزب اختلاف کی جماعتیں اس کشیدگی کو بڑھانے کا الزام وزیراعظم اردوان پر عائد کرتی ہیں۔
استنبول کے تاریخی ’تقسیم اسکوائر‘ کے ایک باغ میں تجارتی تعمیراتی منصوبے کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوا تھا، جن کا دائرہ بعد میں وسیع ہو گیا۔