رسائی کے لنکس

ترکی میں زلزلے سے 7 افراد ہلاک


وان کے علاقے میں ہوٹل کی تباہ شدہ عمارت
وان کے علاقے میں ہوٹل کی تباہ شدہ عمارت

ترکی میں حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی سرحد کے قریب واقع علاقے وان میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جمعرات کو بھی جاری رہیں، اور منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے اب تک 23 افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے۔

گرشتہ شب آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کی وجہ سے کم ازکم سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے جب کہ درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ زلزلے کے باعث مشرکی ترکی میں لگ بھگ 20 عمارتیں منہدم ہوئیں۔

تین ہفتے سے بھی کم عرصے قبل اس ہی علاقے میں شدید زلزلہ آیا تھا جس میں تقریباً 600 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق بدھ کو آنے والے زلزلے کے دوران ایک چھ منزلہ ہوٹل بھی منہدم ہوا جہاں غیر ملکی صحافی اور امدادی تنظیموں کے کارکن عموماً قیام کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG