رسائی کے لنکس

شام: داعش کے ٹھکانوں کے خلاف مشترکہ فضائی کارروائی


فائل
فائل

ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شام کی طرف واقع داعش کے ٹھکانوں پر ’سمارٹ بموں‘ سے حملہ کیا، جب کہ اُن کے جہاز شام کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوئے؛ اور بعدازاں، ترکی نے امریکی جیٹ طیاروں کو ایک کلیدی ہوائی اڈے تک رسائی دی، جو شام کی سرحد کے قریب واقع ہے

امریکی قیادت والے اتحاد کی جانب سے شام میں داعش کے شدت پسند گروپ کے خلاف لڑائی کے ایک حصے کے طور پر، ترک لڑاکا جیٹ طیاروں نے اپنی پہلی فضائی کارروائی کی ہے۔ یہ بات ہفتے کو ترکی کی وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

ترکی کے طیاروں نے جمعے کی رات گئےشام کی سرحد پار دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر حملوں کا آغاز کیا، جِن کے لیے کہا گیا ہے کہ یہ ترکی کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔

کئی ماہ کی تاخیر کے بعد ترکی گذشتہ مہینے داعش کے انتہا پسندوں کے خلاف لڑائی میں زیادہ متحرک کردار ادا کرنے پر رضامند ہوا تھا۔

ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شام کی طرف واقع داعش کے ٹھکانوں پر ’سمارٹ بموں‘ سے حملہ کیا، جب کہ اُن کے جہاز شام کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوئے؛ اور بعدازاں، ترکی نے امریکی جیٹ طیاروں کو ایک کلیدی ہوائی اڈے تک رسائی دی، جو شام کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

وزارت خارجہ نے دولت اسلامیہ کے لیے داعش کا نام استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ’ہمارے لڑاکا طیارے، جن کے ہمراہ اتحاد سے تعلق رکھنے والے جنگی طیارے تھے، مل کر کل شام گئے داعش کے اہداف پر مشترکہ فضائی کارروائی کی، جو ہمارے ملک کی سلامتی کے لیےخطرے کا باعث تھے‘۔

اہداف کے بارے میں بیان میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی گئیں۔

ترکی کے حملوں سے قبل ترکی اور امریکی حکام نے اعلان کیا تھا کہ تعاون کے بارے میں اُن کا تکنیکی سمجھوتا طے پاگیا ہے، جس مین ترکی سے کہا گیا ہے کہ وہ اتحاد کی فضائی کارروائی میں یکمشت ہو کر اقدام کرے۔

XS
SM
MD
LG