رسائی کے لنکس

استنبول میں داعش کے 29 مشتبہ شدت پسند گرفتار


ترکی کے خبر رساں ادارے، ’انادولو‘ نے خبر دی ہے کہ 29 میں سے 22 شدت پسند غیر ملکی شہری ہیں، جب کہ باقی سات ترکی کے شہری ہیں

ترک پولیس نے جمعے کے روز استنبول میں چھاپوں کے دوران 29 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، جن پر داعش کے گروپوں کے ہمراہ لڑنے کا شبہ ہے۔ یہ خبر سرکاری تحویل میں کام کرنے والے خبر رساں ادارے نے جاری کی ہے۔

اِن چھاپوں سے دو روز قبل، ترک پولیس نے داعش کے چھ مشتبہ شدت پسند گرفتار کیا تھا، جن پر حزب مخالف کے راہنما، کمال سلی کارداوغلو کی قیادت میں نکلنے والے احتجاجی مظاہرے پر حملے کی منصوبہ سازی کی تھی۔

یہ احتجاجی مظاہرے ترکی کی ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے نائب سربراہ کو جاسوسی کے الزامات پر قید کی سزا دیے جانے کے بعد ہوئے تھے۔

ترکی کے خبر رساں ادارے، ’انادولو‘ نے خبر دی ہے کہ 29 میں سے 22 شدت پسند غیر ملکی شہری ہیں، جب کہ باقی سات ترکی کے شہری ہیں۔

مشتبہ افراد کے لیے بتایا جاتا ہے کہ وہ شام میں داعش کے شانہ بشانہ لڑ چکے ہیں، اور وہ ملک واپس جانے کا منصوبہ تیار کر رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG