رسائی کے لنکس

ٹوئٹر پر نئے فیچر کی آزمائش؛ اب صارف کو بلاک کیے بغیر 'اَن فالو' کرنا ممکن


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حال ہی میں ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے جس کے ذریعے اب صارفین کو فالوورز بلاک کرنے کے بجائے انہیں فالوور ری موو یعنی 'اَن فالو' کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ٹوئٹر نے منگل کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ 'ٹوئٹر سپورٹ' سے ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر کے بیان کے مطابق ہم اپنے صارفین کی آسانی کے لیے ویب پر ایک ایسے فیچر کی آزمائش کر رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ 'دی ورج' کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے نئے فیچر کے تحت صارف کو یہ اختیار ہو گا کہ وہ اپنی فالوورز کی فہرست میں سے کسی بھی شخص کو بلاک کیے بغیر اَن فالو کرسکے۔

صارف کو اَن فالو کرنے کے بعد آپ کی ٹوئٹس اس شخص کی ٹائم لائن پر ظاہر نہیں ہوں گی۔

'دی ورج' کے مطابق اس فیچر سے قبل ٹوئٹر پر صارفین کے پاس کسی کو بھی صرف براہِ راست 'بلاک' کرنے کا ہی آپشن تھا۔ صارف خود سے کسی بھی شخص کو بلاک یا اَن بلاک کر سکتے تھے۔

ٹوئٹر کا یہ فیچر 'بلاک' کرنے کے آپشن سے تھوڑا مختلف ہے۔ صارف جس فالوور کو خود سے اَن فالو کریں گے تو اس کے پاس یہ آپشن ہو گا کہ وہ اسی صارف کو دوبارہ فالو کرسکتا ہے۔ لیکن اسے دوبارہ فالوور بننے کے لیے مذکورہ صارف کی اجازت کی ضرورت ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ٹوئٹر پر صارفین کے درمیان فاصلہ رکھنے کا ایک بہتر طریقہ ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق ویب صارف کو فالوور ریموو کرنے کے لیے اپنی پروفائل پر جانا ہو گا جس کے بعد انہیں 'فالوورز' کے آپشن پر کلک کرنا ہو گا۔

ٹوئٹر نے ابھی اس فیچر کی آزمائش ویب ورژن کے لیے کی ہے۔
ٹوئٹر نے ابھی اس فیچر کی آزمائش ویب ورژن کے لیے کی ہے۔

فالوورز کے آپشن کا انتخاب کرنے کے بعد صارف کو تین نکتوں والے آئیکن پر کلک کرنا ہو گا جس کے بعد وہ 'ریموو دِس فالوور' کے آپشن پر کلک کر سکیں گے۔

تاہم ٹوئٹر کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش ابھی صرف ویب صارفین کے لیے کی گئی ہے جب کہ فیچر کو اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارف کے لیے پیش کرنے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG