رسائی کے لنکس

شام: داعش کے خلاف لڑائی میں دو امریکی شہری ہلاک

امریکی شہری گراڈٹ اور وارڈن جو شام کے شہر رقہ میں داعش کے خلاف جنگ میں ہلاک ہو گئے۔
امریکی شہری گراڈٹ اور وارڈن جو شام کے شہر رقہ میں داعش کے خلاف جنگ میں ہلاک ہو گئے۔

وارڈن نے وائی پی جی کی ایک اور ویڈیو میں کہا تھا کہ وہ بفیلو سے فروری میں یہاں آئے تاکہ داعش کے خلاف لڑ سکیں کیونکہ اس دہشت گرد گروپ نے کیلی فورنیا کے شہر سین برنارڈینو ،  فلوریڈا کے شہر آرلینڈو اور پیرس میں حملے کیے تھے۔

شام کے شہر رقہ میں داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں دو امریکی شہری ہلاک ہو گئے ۔

امریکی اتحاد کی ایک کرد ملیشیا نے منگل کے روز بتایا کہ کیلی فورنیا کے شہر سینٹا کروز کے 28 سالہ رابرٹ کراڈٹ اور بفیلو کے 29 سالہ نکولس ایلن واڈن پچھلے ہفتے کے دوران مارے گئے۔

وائی پی جی نامی اس کرد گروپ کا کہنا ہے کہ وارڈن 5 جولائی کو جب کہ گراڈٹ اس سے اگلے روز ہلاک ہو گئے تھے۔

گراڈٹ دو ہفتے پہلے وائی پی جی کی ایک یوٹیوب ویڈیو میں دکھائی دیئے تھے جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے داعش کے خلاف لڑنے کے لیے اپنا خاندان اور ملک کیوں چھوڑا ۔

ان کا کہنا تھا کہ وائی پی جی کے ساتھ شامل ہونے کا میرا مقصد یہ ہے کہ میں کردوں کی مدد کروں اور شام اور کسی بھی دوسری جگہ ان کی خود مختاری کی جہدوجد کی حمایت کروں۔

اپنی اس ویڈیو میں انہوں نے فوجی لباس پہنا ہوا تھا اور ان کے پاس ایک رائفل تھی۔

وارڈن نے وائی پی جی کی ایک اور ویڈیو میں کہا تھا کہ وہ بفیلو سے فروری میں یہاں آئے تاکہ داعش کے خلاف لڑ سکیں کیونکہ اس دہشت گرد گروپ نے کیلی فورنیا کے شہر سین برنارڈینو ، فلوریڈا کے شہر آرلینڈو اور پیرس میں حملے کیے تھے۔

یہ دو پہلے امریکی نہیں ہیں جو کردوں کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف لڑتے ہوئے مارے گئے۔ ان دونوں کا تعلق شام کے اتحاد کے ساتھ لڑنے والے امریکی خصوصی دستوں سے بھی نہیں ۔

امریکہ کی حمایت یافتہ فورسز نے داعش کو نکالنے کے لیے پچھلے مہینے شروع کیے جانے والی اپنی مہم میں رقہ کے تقریباً تین چوتھائی حصے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG