رسائی کے لنکس

ابو ظہبی: سرگرم کارکن گرفتار، ایمنسٹی کی جانب سے رہائی کا مطالبہ


’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے کہا ہے کہ احمد منصور کو پیر کے روز اجمان میں حراست میں لیا گیا۔

حقوق انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک معروف سرگرم کارکن کے اپارٹمنٹ کی تفصیلی تلاشی لی گئی، جس کے بعد اُنھیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے کہا ہے کہ احمد منصور کو پیر کے روز اجمان میں حراست میں لیا گیا، جس سے ایک رات قبل 12 سکیورٹی اہل کاروں نے اُن کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

اُنھوں نے منصور کے الیکٹرانک آلات اپنے قبضے میں لیے اور اُن کی بیوی کو یہ نہیں بتایا کہ اُنھیں کہاں لے جایا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کے متعدد گروپوں نے، جن میں ایمنسٹی شامل ہے، اُن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

منصور کو گزشتہ سال مارٹن انلس کا مشہور ایوارڈ عطا کیا گیا تھا، جنھوں نے بلا جواز گرفتاریوں، اذیت ناک واقعات پر تشویش اور متحدہ عرب امارات میں عدالت کی آزادی کے معاملات پر توجہ مبذول کرائی تھی۔ اُنھوں نے ملک میں آزادی صحافت اور جمہوری آزادی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

سنہ 2011 میں اُنھیں قید کیا گیا، جس سے قبل اُنھیں ’’حکام کی بے عزتی‘‘ کے الزام پر سزا ہو چکی ہے اور اُن پر بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG