لندن —
سرد موسم، برستا بادل، ہاتھوں میں چھتریاں اس پر لندن میں ٹیوب کی ہڑتال مگر باکسنگ ڈے پر سستی خریداری کرنے کے خواہشمندوں نے ہمت نہیں ہاری۔
جگہ جگہ ٹریفک جام ہونے پر اکثر لوگوں نے پیدل چل کر منزل مقصود تک پہنچنے کی ٹھانی، مگر اتنا ہی نہیں ابھی 'عشق کے امتحاں اور بھی ہیں ' کے مترادف ’شاپنگ مال‘ کے داخلی راستے پر لوگوں کا ٹھاٹھے مارتا سمندر موجود تھا اسے چیر کر نکلے تو مطلوبہ دکان کے اندر جانے کے لیے ایک طویل لائن میں کھڑے ہو کر انتظار کرنا بھی قسمت میں تھا جو اندر پہنچے تو سیل پر لگی پسندیدہ قمیض کا سائز نہیں ملا تو کہیں ایک پیر کا جوتا لے کر دوسرا پیر ڈھونڈنے کی کوشش کی۔
کوٹ اور گرم کپٹروں پر ستر فیصد رعایت دیکھ کر ادھر لپکے تو شیلف کے شیلف خالی نظر آئے۔
سال کی آخری سیل پر جب اشیاء انتہائی رعایتی داموں میں فروخت کی جا رہی ہوں تو ہمت اتنی جلدی ہا رنا کچھ مناسب نہ تھا لہذا جیولری اور کاسمیٹک کی دکان پرپہنچے وہاں گویا لوٹ کا مال بیچا جا رہا تھا۔
خواتین اپنے پورے سال کے لیے میک اپ کٹ بنانے کے ارادے سے آئی تھیں اور آج ہی اپنے قریبی عزیزوں اور دوستوں کی سالگرہ سے لے کر ان کی شادی کی سالگرہ تک کا تحفہ خریدنا چاہتی ہیں۔
یک دم بھگدڑ مچی اور سکیورٹی گارڈ کسی کے پیچھے بھاگا پتا چلا کہ کسی خاتون نے چوری کی ہے ،لو جی ساری خریداری کا ستیاناس ہوا اب کاروائی ہونے تک تمام خریدار اندر ہی رہیں گے ایسے میں گھنٹوں اپنا وقت برباد کرنے سے بہتر تھا کہ ٹرالی وہیں چھوڑی اور جامہ تلاشی دے کر باہر نکلنے میں ہی بہتری جانی ۔
ادھر فوڈ کارنر سے آنے والی خوشبوؤں نے بھوک اور بڑھا دی سو طے کیا کہ پہلے کچھ کھا لیا جائے کھانے کی اتنی دکانیں مگر ہر دکان کے باہر ٹوکن ہاتھ میں پکڑے لوگوں کی قطاریں دیکھیں تو محسوس ہوا شاید کھانے کی چیزیں بھی آج 70 فیصد کم داموں میں بیچی جا رہی ہیں۔
فی الحال کھانے کےارادے کو ملتوی کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اسٹور پر پھر سے جانے کا ارادہ کیا کہ شاید اب وہاں رش کم ہو گیا ہو ، دل کی مان کر پھر سے دکان کی راہ لی اور جت گئےخریداری کرنے میں،کافی محنت کے بعد بھری ٹرالی کے ساتھ چیک آوٹ پر پہنچے، پہلے سمجھ میں نہیں آیا کہ لائن شروع کہاں سے ہو رہی ہے کسی نے پیچھے کا بتایا تو جلدی سے پیچھے کی طرف دوڑے وہاں کھڑے ہوئے ہی تھے کہ کہا گیا اور پیچھے یہ لائن دائرے میں گھوم رہی ہے توہم اس دائرے کے کنارے کو ڈھونڈنے کی جستجو میں لگ گئے جہاں دائرہ ختم ہوا وہاں سے ہمیں کاؤنٹر تو کیا صرف لوگوں کے سر دکھائی دے رہے تھے مگر واہ ری قسمت اتنی تگ و دو کے بعد قطار کا آخری سرا ڈھونڈنے کے باوجود ہمارا مشن اس وقت ناکام ہو گیا جب قطار کو مزید خریداروں کے لیے بند کر دیا گیا۔
اپنے سگھڑ پن کی دھونس جمانے کا ایک اچھا خاصا موقع ہاتھوں سے نکل گیا اپنی پسندیدہ اشیاء سے بھری ٹرالی کو دیکھ دیکھ ہمیں یہ مصرع بار بار یاد آرہا تھا 'جا اپنی حسرتوں پر آنسوں بہا کے سو جا ۔'خیر دل ہی دل میں خود کو ملامت کرتے رہے کہ کاش کچھ دیر قبل اسٹور کے اندر پہنچ جاتے تو آج ہم بھی عقل مند خریداروں کی صف میں ہوتے ،مگر کیا کریں کہ کھانا ہماری کمزوری ہے جس کی قربانی بھی آج ہم دے چکے تھے ۔
واپسی میں بس اسٹاپ پر لوگوں کا ہجوم تھا، اب مرحلہ پھر سے بس میں سوار ہونے کا تھا جس کے لیے ہم بخوبی تیار تھے کہ ہمیں تو بس دیکھتے ہی دوڑ لگانی ہےکیونکہ ہم خالی ہاتھ جو ہیں۔