رسائی کے لنکس

پاکستانی کشمیر یوں کی برطانوی انتخاب میں دلچسپی


برطانیہ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کئی کشمیری نژاد برطانوی شہری بھی حصہ لے رہے ہیں جس کی وجہ سے میر پور اورپاکستانی کشمیر کے دیگر علاقوں کے باسیوں کی توجہ ان انتخابات پر مرکوز ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ اور کونسلر وں کے انتخابات میں حصہ لینے والی تین بڑی جماعتوں نے میر پور سے تعلق رکھنے والے 23 کشمیر ی نژاد برطانوی شہریوں کو پارلیمنٹ اور سینکڑوں کو کونسلروں کے انتخابات کے لیے اپنا اُمیدوار نامزد کیا ہے۔

برطانیہ میں آباد تقریباً 30 لاکھ ایشیائی باشندوں میں سے 10 لاکھ کا تعلق پاکستانی کشمیر کے شہر میر پور سے ہے۔

پاکستانی کشمیر میں برطانوی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے تحزیہ کاروں کے مطابق جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں کئی کشمیر نژاد اُمیدواروں کی کامیابی کا امکان ہے۔

XS
SM
MD
LG