رسائی کے لنکس

مشرقی یوکرین میں بڑھتی کشیدگی، روس ذمہ دار: کیری


کئیف
کئیف

اُنھوں نے کہا کہ صدر براک اوباما یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں، جس سلسلے میں فیصلہ’جلد‘ سامنے آئے گا

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مشرقی یوکرین میں تشدد کی کارروائیوں میں اضافے کا ذمہ دار روس کی پشت پناہی والے علیحدگی پسندوں اور روس کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن ’فیصلے کے مجاز ہیں، جِس سے لڑائی کا خاتمہ ممکن ہے‘۔

جمعرات کے روز کئیف میں یوکرینی وزیر اعظم آرسنی یاتسنیوک کے ہمراہ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، کیری نے روس کی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کو ’اندھا دھند‘ گولہ باری اور زیادہ علاقے میں تسلط جمانے اور مزید شہریوں کو دہشت زدہ کرنے کا الزام لگایا۔

اُن کے الفاظ میں، ’اس بات میں کوئی شبہہ نہیں کہ یہاں امن کا راستہ کون روک رہا ہے‘۔

کیری نے کہا کہ انٹیلی جینس کا جائزہ لینے سے پتا چلتا ہے کہ روس نے ٹینک، راکیٹ نظام اور اسلحے اور اہل کاروں پر مشتمل قافلے روانہ کیے۔

کیری نے روس پر زور دیا کہ وہ یوکرین کی سرحد کی حرمت کا خیال کرے، مشرقی یوکرین سے بھاری ہتھیار واپس لے جائے، اور ’سیاسی قیدیوں‘ کو رہا کرے، جن میں یوکرین کی پائلٹ نادیہ ساوشنکو شامل ہیں۔

علیحدگی پسندوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جنگ بندی پر عمل درآمد کریں، جس پر گذشتہ ستمبر میں بلاروس کے علاقے، مِنسک میں اتفاق ہوا تھا۔


اُنھوں نے کہا کہ صدر براک اوباما یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں، جس سلسلے میں فیصلہ’جلد‘ سامنے آئے گا۔

XS
SM
MD
LG