رسائی کے لنکس

روم: یوکرین کشیدگی، کیری لاوروف ملاقات


تاہم، یہ تازہ مذاکرات ایک حالیہ امریکی قانون سازی کے باعث مشکل کا شکار ہو سکتے ہیں، جس میں یوکرین کی افواج کو فوجی امداد روانہ کرنے کی حمایت کی گئی ہے

یوکرین میں تناؤ میں کمی لانے کی کوششوں کے سلسلے میں، امریکہ اور روس کے چوٹی کے سفارت کار روم میں ملاقات کر رہے ہیں۔

تاہم، یہ تازہ مذاکرات ایک حالیہ امریکی قانون سازی کے باعث مشکل کا شکار ہو سکتے ہیں، جس میں یوکرین کی افواج کو فوجی امداد روانہ کرنے کی حمایت کی گئی ہے۔ کئیف کی افواج مشرقی یوکرین میں روس کے حامی علیحدگی پسندوں کے خلاف صف آرا ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ، جان کیری اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورت حال کو بھی زیر غور لاسکتے ہیں، جس میں اقوام متحدہ کے سامنے وہ مختلف تجاویز بھی شامل ہیں جن میں فلسطینی ریاست کی تشکیل کے بارے میں زور دیا گیا ہے۔

گذشتہ ہفتے سے، مشرقی یوکرین میں ایک عبوری نئی جنگ بندی جاری ہے، جس دوران لڑائی کافی حد تک تھم چکی ہے۔


تاہم، امریکی کانگریس کی طرف سے منظور ہونے والی قانون سازی کے باعث کیری اور لاوروف کی بات چیت میں ایک نئی بحث کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

اِس اقدام کے تحت، روس کے خلاف اضافی معاشی تعزیرات لاگو کرنے اور یوکرین کی افواج کے لیے 35 کروڑ ڈالر مالیت کے نئے فوجی ساز و سامان کی فراہمی کے لیے کہا گیا ہے۔

اِس قانون سازی پر ابھی امریکی صدر براک اوباما کے دستخط ہونا باقی ہیں، جو یوکرین کو براہِ راست فوجی امداد کی منظوری دینے کے حق میں نہیں رہے۔

امریکی محکمہٴخارجہ کا کہنا ہے کہ ہتھیار روانہ کرنے یا پھر بے ضرر قسم کی رسد کی فراہمی کے علاوہ کسی اقدام کا کوئی ارادہ نہیں، جن میں زرہ بکتر اور مواصلاتی آلات شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG