واشنگٹن —
اقوام متحدہ نے ایک عالمی کمیشن تشکیل دیا ہے جو شمالی کوریا میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گا۔
قرارداد میں کہا گہا ہے کہ عین ممکن ہے کہ اس میں سے کچھ مبینہ خلاف ورزیاں ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کی زمرے میں آسکتی ہوں۔
یورپی یونین اور جاپان کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کو 47 ارکان نے منظور کیا۔ اس قرارداد کو امریکہ کی حمایت بھی حاصل ہے، جو شمالی کوریا میں سیاسی قیدیوں کو حراست میں رکھنے اور ان پر تشدد اور اذیت کی مذمت کرتا رہا ہے۔
جمعرات کو اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کی کونسل نے یہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی، تاکہ کمیشن مقرر کیا جائے جو شمالی کوریا میں ہونے والی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے ’باضابطہ اور وسیع پیمانے پر‘ چھان بین کر سکے۔
حقوق انسانی سے وابستہ گروپ ایک طویل عرصے سے بین الاقوامی برادری کی طرف سے کوششوں کا مطالبہ کرتی آئی ہیں، تاکہ شمالی کوریا میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جاسکے، جنھیں دنیا کی بدترین نوعیت کی خلاف ورزیاں خیال کیا جا رہا ہے۔
ایک گروپ، ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی تحقیقات سے شمالی کوریا کی حکومت کی طرف سے عشروں سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پردہ اٹھ سکے گا۔
شمالی کوریا کے اہل کاروں نے اِن الزامات کو مسترد کیا ہے کہ اُن کا ملک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔