رسائی کے لنکس

لیبیا میں نیٹو کے اختیارات اس ماہ ختم ہوجائیں گے


لیبیا میں نیٹو کے اختیارات اس ماہ ختم ہوجائیں گے
لیبیا میں نیٹو کے اختیارات اس ماہ ختم ہوجائیں گے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رواں ماہ کے اختتام تک لیبیا پر نو فلائی زون ختم کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے جس کے ساتھ ہی نیٹو کو اس شمال افریقی ملک میں کارروائیوں کا اختیار بھی ختم ہوجائے گی۔

پندرہ رکنی کونسل کا کہنا تھا کہ اس مینڈیٹ کا اختتام 31 اکتوبر کو مقامی وقت شب بارہ بجے سے ایک منٹ پہلے ختم ہوجائے گا۔

لیبیا نے سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر درخواست کر رکھی تھی کہ نیٹو مشن کو کم ازکم سال کے آخر تک جاری رکھا جائے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزان رائس نے کونسل کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سات ماہ قبل سلامتی کونسل نے نیٹو کو اختیار دیا تھا کہ وہ لیبیا پر نو فلائی زون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو سرکاری افواج کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے’’تمام ضروری اقدامات‘‘ کرے ۔ اس وقت کے صدر معمر قذافی نے اپنے خلاف شروع ہونی والی احتجاجی تحاریک کو کچلنے کے لیے طاقت کا استعمال شروع کررکھا تھا۔

XS
SM
MD
LG