رسائی کے لنکس

شام میں شہری ہلاکتوں کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور


نوی پلے
نوی پلے

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے اعلیٰ عہدیدار نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں شہریوں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کرے جہاں ان کے بقول سات ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں تین ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارے کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پلے نے جمعہ کے روز کہا کہ شام کی حکومت کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں میں 187 بچے بھی شامل ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ صرف گزشتہ دس روز میں 100 افراد مارے گئے۔

پلے نے متنبہ کیا کہ شام میں جاری بے رحمانہ کارروائیاں اور ہلاکتیں ملک کو خانہ جنگی میں جھونک سکتی ہیں۔ انھوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کہ وہ بین الاقوامی برادری سے کس طرح کے اقدامات کرنے کی توقع رکھتی ہیں۔

شام کے صدر بشارالاسد سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کرنے والے احتجاجیوں پر فوجی قوت بھی استعمال کی گئی۔ رواں ماہ کے اوائل میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے باغی فوجیوں کا سراغ لگانے کے لیے لگ بھگ تین ہزار افراد کو ہراست میں لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG