رسائی کے لنکس

’اری ٹیریا افریقی یونین کے اجلاس پر حملہ کرنا چاہتا تھا‘


’اری ٹیریا افریقی یونین کے اجلاس پر حملہ کرنا چاہتا تھا‘
’اری ٹیریا افریقی یونین کے اجلاس پر حملہ کرنا چاہتا تھا‘

اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اری ٹیریا کی حکومت نے علاقائی ممالک کی تنظیم ’افریقن یونین‘ کے رواں برس عدیس ابابا میں ہونے والے اجلاس پر ایک بڑے حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اقوامِ متحدہ کے مانیٹرنگ گروپ برائے صومالیہ اور اری ٹیریا کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر حملے پر منصوبہ بندی کے مطابق عمل درآمد ہو جاتا تو اس میں لازمی طور پر شہری ہلاکتیں ہوتیں۔

رپورٹ کے مطابق حملے کا منصوبہ سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی اری ٹیریا کی طرف سے کی جانے والی کئی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔

چار سو صفحات پر مشتمل رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اری ٹیریا کے صومالی شدت پسند تنظیم ’الشباب‘ سے رابطے برقرار ہیں جو صومالیہ کے کئی علاقوں پر قابض ہے۔

اری ٹیریا مسلح دہشت گرد تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے کی تردید کرتا ہے۔ تاہم اقوام متحدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیق سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اری ٹیریا کی جانب سے صومالیہ کے مسلح گروہوں کو فراہم کی جانے والی امداد صرف سیاسی اور انسانی دائروں تک محدود نہیں۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اری ٹیریا کی صومالیہ میں مداخلت حزبِ مخالف کے مسلح گروپوں کو حاصل پشت پناہی کے وسیع رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG