رسائی کے لنکس

افریقی یونین کے اجلاس میں قذافی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا


افریقی یونین کے اجلاس میں قذافی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا
افریقی یونین کے اجلاس میں قذافی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا

افریقی ممالک کے رہنماؤں نے لیبیا میں جاری لڑائی ختم کرنے کے لیے ایک حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے لیکن مستقبل میں لیبیائی لیڈر معمر قذافی کے کردار کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

استوائی گنی میں ہونے والے افریقی یونین کے اجلاس میں لیبیائی حکومت اور باغیوں سے جنگ بندی اورجمہوری انتخابات کے لیے کہا گیا ہے۔ لیکن ان تجاویز میں مسٹر قذافی سے اقتدار چھوڑنے کے لیے کچھ نہیں کہا گیا ہے ، جو کہ لیبیائی باغیوں کا اولین مطالبہ ہے۔

افریقی رہنماؤں نے لیبیائی حکومت اور باغیوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی پیش کش بھی کی ہے۔ اس پیش کش پر فوری طور پر فریقین کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

افریقی یونین کا دورروزہ اجلاس جمعہ کو ختم ہوا جس میں مسٹر قذافی اور باغیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت ہے۔

افریقی رہنما ؤں نے اس موقع پر لیبیائی رہنما اور ان کے بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر عالمی عدالت پر تنقید کی ۔ علاوہ ازیں سرکاری فوجوں پر نیٹو کے فضائی حملوں کو بھی ہدف تنقید بنا یا گیا۔

XS
SM
MD
LG