رسائی کے لنکس

میانمار عالمی اداروں کے ساتھ اپنے معاہدوں کی پاسداری کرے، اقوام متحدہ


ایک روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش میں اپنے خیمے سے باہر جھانک رہا ہے۔ فائل فوٹو
ایک روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش میں اپنے خیمے سے باہر جھانک رہا ہے۔ فائل فوٹو

اقوام متحدہ نے میانمر سے کہا وہ اس معاہدے کی پاسداری کرے جو عالمی ادارے کو شمالی ریاست راکھین تک رسائی فراہم کرتا ہے، جہاں پچھلے سال روہنگیا مسلمان اقلیت کے خلاف فوج نے ظالمانہ آپریشن کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں اور ترقیاتی أمور سے متعلق اداروں نے جون کے آغاز میں میانمر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں ان اداروں کو ایسے حالات پیدا کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس سے روہنگیا پناہ گزینوں کی ہمسایہ ملک بنگلہ دیش سے بحفاظت اور رضاکارانہ واپسی ممکن ہو سکے۔

لیکن دونوں عالمی اداروں نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جون کے وسط میں ریاست راکھین میں اپنی سرگرمیوں کے آغاز کے لیے جو درخواست دی تھی، اس کا ابھی تک جواب نہیں دیا گیا۔

کسی دخل اندازی کے بغیر راکھین میں رسائی دینے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے دونوں اداروں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بنگلہ دیش میں تمام کمیونیٹیز تک آزادانہ رسائی دی جائے ااس بنیادی خرابی کو درست کرنے کی بھی اجازت دی جائے جو اس بحران کا سبب بنی ہے۔

میانمر کی فوج کے جانب سے آپریشن کے بعد پچھلے سال اگست سے تقریباً 7 لاکھ روہنگیا ارکان فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG