رسائی کے لنکس

امریکہ کی طرف سے پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد


امریکی وزیر خارجہ جان کیری (فائل فوٹو)
امریکی وزیر خارجہ جان کیری (فائل فوٹو)

جان کیری نے کہا کہ امریکہ یوم آزادی کے جشن میں پاکستان کے ساتھ شریک ہے اور امن و خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے صدر اوباما اور امریکی عوام کی طرف سے پاکستان کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

جان کیری کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ تمام پاکستانیوں کے ناقابل تسخیر جذبے، مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور اقتصادی خوشحالی اور جمہوری اقدار کی مضبوطی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی قدر کرتا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکہ یوم آزادی کے جشن میں پاکستان کے ساتھ شریک ہے اور امن و خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

جان کیری نے کہا کہ امریکہ بھی قائداعظم کے 1947 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر دیے گئے ’’امید، ہمت اور اعتماد‘‘ کے پیغام سے متاثر ہے اور اسی عزم و حوصلے کے ساتھ مستقبل کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہے۔

حالیہ مہینوں میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں وسعت دینے پر غور کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG