رسائی کے لنکس

کراچی میں عالمی ڈرگ رپورٹ 2016ء جاری


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "چھ سال میں پہلی بار منشیات کے عادی افراد کی تعداد نو کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ گذشتہ رپورٹ میں یہ تعداد سات کروڑ 20 لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی۔۔ جو ایک غیر معمولی اضافہ ہے‘‘

کراچی: اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے پاکستانی دفتر کی جانب سے منشیات سے متعلق عالمی رپورٹ 2016ء کی تقریب رونمائی کراچی میں کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "چھ سال میں پہلی بار منشیات کے عادی افراد کی تعداد نو کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ گذشتہ رپورٹ میں یہ تعداد سات کروڑ 20 لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی۔۔ جو ایک غیر معمولی اضافہ ہے‘‘۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر، بھنگ سب سے عام نشہ ہے، جسے 2016ء میں 38 کروڑ 10 لاکھ لوگوں نے استعمال کیا۔

اس ضمن میں، کئی برسوں کے ریکارڈ کا جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال توجہ طلب ہے۔

عالمی ڈرگ رپورٹ 2016ء کے مطابق بھنگ، کوکین اور ایمفیٹامائینس استعمال کرنے والوں میں عورتوں کی نسبت مردوں کی تعداد تین گنا زیادہ ہے۔

یہ رپورٹ اپریل میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے بعد تیار کی گئی جو منشیات سے متعلق عالمی پالیسی کے سلسلے میں ایک بڑا قدم ہے۔

تفصیل کے لیے منسلک وڈیو رپورٹ ملاحظہ کیجئیے:

کراچی: ’یو این او ڈی سی‘ کی منشیات کی عالمی رپورٹ جاری
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:06 0:00

XS
SM
MD
LG