رسائی کے لنکس

یمن: امریکی کارروائی میں القاعدہ کے سات عسکریت پسند ہلاک


کارروائی یمن حکومت کے تعاون سی کی گئی۔ (فائل فوٹو)
کارروائی یمن حکومت کے تعاون سی کی گئی۔ (فائل فوٹو)

امریکی لڑاکا طیارے اور ڈرونز مارث میں بھی یمن کے مختلف حصوں میں القاعدہ کی جزیرہ نما عرب شاخ کے اہداف کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے یمن میں انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران القاعدہ سے منسلک سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ منگل کو مآرب کے علاقے میں کی گئی کارروائی میں القاعدہ کی جزیرہ نما عرب کی شاخ سے وابستہ ایک احاطے کو فضائی حملے اور چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

ایک بیان میں کمانڈ کا کہنا تھا کہ "اس طرح کی کارروائیوں سے جزیرہ نما عرب کی القاعدہ شاخ کی صلاحیت اور اس کے ارادوں کا پتا چلتا ہے جو اس گروپ کا پیچھا کرنے اور اسے تباہ کرنے کی کارروائیوں کو جاری رکھنے میں ہمیں تقویت دیتی ہیں۔"

امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی یمن کی حکومت کے تعاون سے کی گئی۔

امریکی لڑاکا طیارے اور ڈرونز مارث میں بھی یمن کے مختلف حصوں میں القاعدہ کی جزیرہ نما عرب شاخ کے اہداف کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

رواں سال جنوبی یمن میں امریکی کمانڈوز نے اس گروپ کے ایک کمپلیکس پر چھاپا مارا تھا جس میں ایک امریکی کمانڈو کو بھی جان سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔ اس کارروائی میں مارے جانے والوں میں آٹھ سالہ امریکی شہری نوار انور العولقی بھی شامل تھی جو ایک بنیاد پرست یمنی نژاد امریکی شہری انور العولقی کی بیٹی تھی۔

انور خود بھی 2011ء میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG