رسائی کے لنکس

امریکی امدادسیلاب زدگان تک پہنچنی چاہیئے: ترجمان سفارت خانہ


امریکی امدادسیلاب زدگان تک پہنچنی چاہیئے: ترجمان سفارت خانہ
امریکی امدادسیلاب زدگان تک پہنچنی چاہیئے: ترجمان سفارت خانہ

پاکستان میں امریکی سفارت خانے کےترجمان رچرڈ سنیل ٹائر نے کہا ہےکہ امریکہ سیلاب زدگان کی مدد کےلیےپاکستان کو 10ملین ڈالر کی رقم دے رہا ہےجو انسانی بھلائی کےلیےاستعمال کی جائے گی اور اُس کے لیے اسلام آباد میں سفارت خانہ، بین الاقوامی اداروں، غیر سرکاری اور سرکاری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اِس پیسے کو وہاں استعمال کیا جانا چاہیئے جہاں اِس کی ضرورت زیادہ ہے۔

ترجمان نے یہ بات پیر کو ‘وائس آف امریکہ ’کے ساتھ گفتگو میں کیہ۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس کے علاوہ ایک لاکھ نواسی ہزار یونٹ حلال خوراک پاکستانی فوج کے ذریعے متاثرین کو دی جائےگی۔



اُن کے الفاظ میں ‘اِس امریکی امداد کا صحیح لوگوں تک پہنچنا امریکہ کے لیے اہم ہے چونکہ یہ مختلف اداروں اور مختلف لوگوں کے ذریعے اُن تک پہنچائی جارہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ یہ سارا عمل شفاف ہو اور یہ امداد متاثرین تک پہنچے۔’

سیلاب سے متاثرین کو بھجوائی جانے والی امریکی امداد کیری لوگر بِل کے تحت اعلان شدہ امداد کے علاوہ ہے۔

سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ اسٹیل کے پُل کو لگانے کےلیے ہم حکومت کی مدد حاصل کر رہے ہیں۔ اُن کو حال ہی میں کرم ایجنسی سے پشاور لایا گیا ہے، اب حکومت فیصلہ کرے گی کہ اِن کو کہاں نصب کرنا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے مزید امداد کا مطالبہ کیا ہے جو زیرِغور ہے اور اُن کے مطالبے کے جواب میں کہا کہ ‘ہم نے سات امریکی ہیلی کاپٹرز مہیا کیے ہیں جِن کے ذریعے ہم اب تک 715لوگوں کی جان بچا چکے ہیں۔ اِس کے ساتھ ساتھ، ہم جان بچانے کے لیے کشتیاں اور پانی صاف کرنے والے دو یونٹ مہیا کر رہے ہیں جو بیس ہزار لوگوں کو صاف پانی میسر کریں گے۔’

XS
SM
MD
LG