رسائی کے لنکس

نیویارک: بن لادن کے سابق مشیر کو عمر قید کی سزا


فائل
فائل

خالد الفواز سعودی شہری ہیں، جنھیں اس سال کے اوائل میں امریکیوں کو ہلاک کرنے کی سازش کےالزام میں قصور وار ٹھہرایا گیا تھا

امریکیوں کو ہلاک کرنے کی القاعدہ کی سازش میں کردار ادا کرنے پر، نیو یارک کی ایک عدالت نے جمعے کے روز اسامہ بن لادن کے ایک سابق مشیر کو عمر قید کی سزا سنائی۔

خالد الفواز سعودی شہری ہیں، جنھیں اس سال کے اوائل میں امریکیوں کو ہلاک کرنے کی سازش کےالزام میں قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔

امریکی استغاثہ نے اس 52 برس کے مجرم پر 1990 کی دہائی کے دوران القاعدہ کے لیے کردار ادا کرنے کا الزام لگایا تھا؛ جن میں سنہ 1998میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر کیے جانے والے بم حملوں کے دوران، جن میں 224 افراد ہلاک ہوئے تھے، وہ لندن میں بن لادن کے میڈیا مشیر کا تھا۔

استغاثے کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواز نے افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت لی تھی اور بالآخر وہاں القاعدہ کی تربیتی کیمپ کی قیادت سنبھالی۔

سنہ 1998 میں اُنھیں لندن میں گرفتار کیا گیا، جب کہ 2012میں اُنھیں امریکہ ملک بدر کیا گیا۔

امریکی اٹارنی، پریت بھرارا نے نے جمعے کے روز کہا کہ ’فواز نے ایک سفاک حکومت کے ساتھ ساز باز کی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں بے شمار لوگوں کی ہلاکت واقع ہوئی‘۔

XS
SM
MD
LG