رسائی کے لنکس

امریکی اوراسرائیلی وزرائے دفاع کے مذاکرات


دفاع سے متعلق امریکی رہنماؤں کی منگل کو اسرائیل کے وزیر دفاع سے ملاقات, فوٹو اے پی 26 مارچ 2024۔
دفاع سے متعلق امریکی رہنماؤں کی منگل کو اسرائیل کے وزیر دفاع سے ملاقات, فوٹو اے پی 26 مارچ 2024۔

  • امریکی دفاعی رہنماؤں نے منگل کو واشنگٹن میں اسرائیل کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ۔
  • وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نےکہ وہ رفح میں حماس کو نشانہ بنانے کے متبادل طریقوں پر بات کریں گے۔
  • اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا کہ میٹنگ میں اسرائیل کی فوجی برتری اور صلاحیتوں کو یقینی بنانے کے لیےدونوں ملکوں کے درمیان تعاون پربات چیت شامل ہوگی۔

دفاع سے متعلق امریکی رہنماؤں نے منگل کو واشنگٹن میں ایسے میں اسرائیل کے وزیر دفاع سے ملاقات کی جبکہ امریکہ نے اسرائیل کو جنوبی غزہ کے شہر رفح پر زمینی حملے کے خلاف خبردار کیا ہے ۔لیکن دونوں اتحادیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے کسی بھی پیش رفت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نےپینٹاگون میٹنگ کے آغاز پراپنے ریمارکس میں کہا کہ وہ رفح میں حماس کو نشانہ بنانے کے متبادل طریقوں پر بات کریں گے۔

انہوں نے غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کو "بہت زیادہ" اور امداد کی ترسیل کو "بہت کم" قرار دیا۔ لیکن انہوں نے اس موقف کو بھی دہرایا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور امریکہ مدد کے لیے ہمیشہ موجود رہے گا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی پینٹاگون میں اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے ملاقات کا ایک منظر، فوٹو اے پی 26 مارچ 2024
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی پینٹاگون میں اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے ملاقات کا ایک منظر، فوٹو اے پی 26 مارچ 2024

اس ملاقات اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اسرائیل کو درپیش خطرات پر زور دیا اور کہا کہ جلاس میں حماس کو تباہ کرنے اور اسرائیلی یرغمالوں کو رہا کرانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ بے گھر رہائشیوں کی ان کے گھروں کو واپسی کے منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔

آسٹن نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسرائیل کے لیے مستقبل کی فوجی امداد کو محدود کرنے یا مشروط کرنے کی دھمکیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا جن کے بارے میں کانگریس کے ارکان اور دوسروں کے جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گیلنٹ نے کہا تھا کہ میٹنگ میں "اسرائیل کی فوجی برتری اور صلاحیتوں کو یقینی بنانے کے لیے" دونوں ملکوں کے درمیان اہم تعاون کے بارے میں بات چیت شامل ہوگی۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ امریکی وزیر دفاع سے پنٹگان میں ملاقات کےدوران، فوٹو اے پی 26 مارچ 2024
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ امریکی وزیر دفاع سے پنٹگان میں ملاقات کےدوران، فوٹو اے پی 26 مارچ 2024

یہ میٹنگ، جس میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل سی کیو براؤن بھی شامل تھے، ایسے وقت ہوئی ہے جب غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر وسیع پیمانے پر عالمی مایوسی اورکسی جنگ بندی کے حصول کی کوششوں پر سیاسی اختلاف کے باعث امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ رفح میں جائے بغیر حماس کو شکست نہیں دے سکتا، جہاں اس کا کہنا ہے کہ اس گروپ کے ہزاروں جنگجوؤں پر مشتمل چار بٹالینز ہیں۔ لیکن امریکی حکام اسرائیل پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ زمینی حملے کو ترک کرے اور حماس کو شکست دینے کے دوسرےطریقوں پر غور کرے۔

پینٹاگون کے پریس سیکرٹری ، میجر جنرل پیٹ رائڈر نے پیر کو کہا تھا کہ " شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر بھی حماس کے خطرے سے نمٹنے کے طریقے موجود ہیں ۔ ان میں سے بہت سے طریقے ہم نے خود سیکھےہیں ۔ وہ شہروں میں کارروائیاں کرنے سے حاصل کئے گئے ہمارے اپنے سبق ہیں۔ "

پینٹاگون کے پریس سیکرٹری ، میجر جنرل پیٹ رائڈر ایک پریس بریفنگ کے دوران ، فائل فوٹو
پینٹاگون کے پریس سیکرٹری ، میجر جنرل پیٹ رائڈر ایک پریس بریفنگ کے دوران ، فائل فوٹو

انہوں نے مزید کہا کہ "میں توقع کروں گا کہ گفتگو میں اس قسم کی چیزوں کا احاطہ کیا جائے گا۔"

غزہ میں مقامی صحت کے حکام کے مطابق، اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں 32,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں، اور ایک تہائی آبادی فاقہ کشی کے دہانے پر ہے۔

یہ کارروائی حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے جواب میں شروع کی گئی تھی ، جس میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

فورم

XS
SM
MD
LG