رسائی کے لنکس

دو روزہ امریکہ بنگلہ دیش پارٹنرشپ ڈائلاگ


فائل
فائل

مکالمے کی خاص بات تین ورکنگ گروپس کی ملاقاتیں ہیں، جن میں ترقی اور حاکمیت، تجارت اور سرمایہ کاری اور سکیورٹی سے متعلق تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر گفتگو ہوگی

منگل کے روز واشنگٹن میں’امریکہ بنگلہ دیش پارٹنرشپ ڈائلاگ‘ کا دو روزہ اجلاس شروع ہوا، جِس میں امریکی معاون وزیر برائے سیاسی امور وینڈی آر شرمن اور بنگلہ دیش کے سکریٹری خارجہ محمد شاہدالحق اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

محکمہٴخارجہ کے ایک اخباری بیان کے مطابق، وفود وسیع تر باہمی اور علاقائی معاملات پر گفتگو میں شریک ہیں۔

اِس مکالمے کی خاص بات تین ورکنگ گروپس کی ملاقاتیں ہیں، جن میں ترقی اور حاکمیت، تجارت اور سرمایہ کاری اور سکیورٹی سے متعلق تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر گفتگو ہوگی۔

امریکہ بنگلہ دیش ساجھے داری مکالمے کا پلیٹفارم دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

بنگلہ دیش جنوب اور مشرقی ایشیا کے سنگم پر واقع ہے، جو اِن اہم خطوں کے مابین ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ’پارٹنرشپ ڈائلاگ‘ کی موقع کا خیرمقدم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں قریبی باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی‘۔

XS
SM
MD
LG