امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے بوسٹن بم دھماکوں میں ملوث دونوں مشتبہ نوجوانوں کو ’’غیر متوازن اور بزدل‘‘ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو بوسٹن میں ہلاک ہونے ایک پولیس افسر کے لیے ایک یونیورسٹی میں منعقدہ یادگاری سروس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اہلکار کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ اسے ان ہی مشتبہ نوجوانوں تیمرلان اور جوہر سرنائیوو نے بم دھماکوں کے تین روز بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا۔
میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی میں ہلاک ہونے والے پولیس افسر شان کولیئر کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
نائب صدر سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کوئی معصوم لوگوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کیوں کرتا ہے۔
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی طرف سے خطرات کے تناظر میں امریکہ کو اپنی روایات کی پاسداری کرنا ہوگی۔
’’ وہ صرف اسی طریقے سے کامیاب ہوسکتے ہیں کہ وہ ہمارے اندر ایسا خوف پیدا کریں کہ ہم اپنی روایات اور اپنا طرز زندگی ترک کر دیں۔ جس لمحے میں ہم تبدیل ہوں گے، جس لمحے ہم اپنے اندر جھانکیں اور دفاعی پوزیشن پر چلے جائیں تو یہی ان کی فتح کا لمحہ ہوگا۔‘‘
دریں اثناء بوسٹن بم دھماکوں کے ملزم بھائیوں کے روس میں مقیم والدین سے امریکی حکام کی پوچھ گچھ جاری ہے۔ امریکی اہلکاروں کی ایک ٹیم نے روسی سیکیورٹی حکام کے ہمراہ منگل کی شب روس کے صوبے داغستان میں مقیم سرنائیو اور اور ان کی اہلیہ زبیدہ سرنائیو سے ان کے بیٹوں کے متعلق تفتیش کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تفتیشی اہلکاروں نے ملزمان کی والدہ سے بدھ کو بھی پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھا۔ امریکی اہلکاروں کے مطابق ملزمان کے والدین سے تفتیش کا مقصد یہ جاننے کی کوشش کرنا ہے کہ ملزمان کو امریکہ میں بم دھماکوں کی تحریک کیسے ملی تھی؟