امریکہ کے بوائے اسکائٹس تنظیم نے اپنی اس پالیسی پر سختی سے کاربند رہنے کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ اس تنظیم میں شامل نوجوان ہم جنس پرست ارکان پر اپنے جنسی رجحان کے کھلم کھلا اظہار پر پابندی عائد رہے گی۔
منتظمین کا کہناہے کہ اس فیصلے کا تعلق 102سالہ پرانی تنظیم کے نظریات اور مقاصد سے ہے۔
منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بوائے اسکائٹس کی جانب سے کہا گیاہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ ادارے کی پالیسی اور طریقہ کار پر ربوائے سکاؤٹس راہنماؤں اور رضاکاروں پر مشتمل ایک کمیٹی کی دوسالہ تحقیق کے بعد کیا ہے۔
تنظیم کا کہناہے کہ بوائے اسکاؤٹس میں شامل نوجوانوں کی اکثریت کے والدین کا کہناہے کہ وہ ہم جنس پرستی سے متعلق مسائل کو گھریلو سطح پر حل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
بوائے اسکاؤٹس تنظیم یہ بھی تسلیم کرتی ہے کہ کوئی ایک پالیسی تنظیم کے ارکان یا معاشرے میں پائے جانے والے مختلف الخیال نظریات پر پوری نہیں اترسکتی۔
اس تنظیم کی پالیسی ہم جنس پرست مرد اور خواتین کو ادارے میں ایک راہنما کے طورپر خدمات انجام دینے کی ممانعت کرتی ہے۔
2000ء میں امریکہ کی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہاتھاکہ بوائے اسکاؤٹس تنظیم اپنے ادارے کی اقدار کی خلاف ورزی کرنے والے ہم جنس پرست نوجوانوں اور بالغوں کو نکال دینے کا حق رکھتی ہے۔