رسائی کے لنکس

خلیج میکسیکو میں تیل بہنے سے برٹش پٹرولیم کو تقریباً پانچ ارب ڈالر کا نقصان


خلیج میکسیکو میں تیل بہنے سے برٹش پٹرولیم کو تقریباً پانچ ارب ڈالر کا نقصان
خلیج میکسیکو میں تیل بہنے سے برٹش پٹرولیم کو تقریباً پانچ ارب ڈالر کا نقصان

برٹش پٹرولیم کا کہناہے کہ اسے پچھلے سال خلیج میکسیکو میں زیر آب تیل کا کنواں پھٹنے سے چارارب 90 کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑاتھا جو1992ء کے بعد سے کمپنی کو پہنچنے والا پہلا مالی نقصان ہے۔

برطانیہ میں قائم آئل کمپنی نے اپنے اس بڑے پیمانے کے نقصان کا اعلان منگل کے روز کیا۔ جب کہ 2009ء میں اس کمپنی کو تیل کے کاروبار میں 13 ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدنی ہوئی تھی۔

تیل کی اس بڑی کمپنی کا اندازہ ہے کہ سمندر میں بکھر جانے والے تیل کی صفائی پر40 ارب ڈالر تک لگ سکتے ہیں۔ برٹش پٹرولیم کمپنی کا گہرے پانیوں میں یہ کنواں کھدائی کے دوران پچھلے سال اپریل میں پھٹ گیا تھا جس سے 11 کارکن ہلاک ہوگئے تھے اور بڑے پیمانے پر تیل کے اخراج سے ساحلی علاقوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑاتھا۔

اس بڑی تباہی کے باوجود کمپنی کو 2010ء کے آخری تین مہینوں میں چاراب 60 کروڑ ڈالر کا منافع ہوا، جس کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ تھا۔ بی پی کا کہناہے کہ وہ اپنے حصہ داروں کو جلد ہی منافع کی تقسیم شروع کررہاہے ۔ منافع کی تقسیم کنوئیں کے حادثے کے بعد سے معطل تھی۔

بی پی کا یہ بھی کہناہے کہ وہ امریکہ میں موجود اپنی دوبڑی آئل ریفائنریزی فروخت کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس میں سے ایک جنوب مغربی ریاست ٹیکساس میں قائم ہے۔

اس ریفائنری میں 2005ء میں ایک بڑے حادثے میں 15 کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG