رسائی کے لنکس

سابق امریکی صدر انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج


سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش
سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسٹر بش کو مستقل بخار اور دیگر شدید طبی مسائل کے بعد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ ترجمان کے بقول ڈاکٹر ان کے علاج کے بارے میں ُپراُمید ہیں

امریکہ کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کو ہیوسٹن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ہے۔

88 سالہ سابق صدر کو گزشتہ ماہ سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسٹر بش کو مستقل بخار اور دیگر شدید طبی مسائل کے بعد اتوار کو آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔ ترجمان کے بقول ڈاکٹر ان کے علاج کے بارےمیں پُراُمید ہیں۔

سابق صدر کی اہلیہ باربرا اور ان کے بیٹے اور پوتے نے کرسمس مسٹر بش کے ساتھ منائی۔

مسٹر بش 1989ء سے 1993ء تک امریکہ کے 41 ویں صدر رہ چکے ہیں۔ ان کے دور اقتدار میں بین الاقوامی اتحاد کا قیام عمل میں آیا تھا جس نے 1991ء میں کویت سے عراقی فوجوں کو نکال باہر کرنے میں کردار ادا کیا۔

مسٹر بش کانگریس کے رکن، اقوام متحدہ اور چین میں سفیر رہنے کے علاوہ خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کے طور پرفرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ وہ 1981ء سے 1989ء تک مرحوم صدر رونالڈ ریگن کے ساتھ نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

ان کے بیٹوں میں امریکہ کے 43 ویں صدر جارج ڈبلیو بش اور فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG