رسائی کے لنکس

ٹیکساس: مسلمان مخالف تقریب پر حملہ، ملزم گرفتار


عبدالملک عبدالکریم کو گذشتہ ہفتے ملک کی جنوب مغربی ریاست ایریزونا کے شہر فوئنکس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں دائر کی گئی دستاویزات کے مطابق، جنوری میں کریم نے دو مسلح افراد، ایلٹن سمسن اور نادر صوفی، کی اپنے گھر پر میزبانی کی، جس دوران حملے کی تیاری سے متعلق گفتگو کی گئی

ایک شخص جن پر ٹیکساس میں منعقد ہونے والی تقریب پر حملے کی سازش کرنے کا الزام تھا، وہ منگل کے روز وفاقی کمرہٴعدالت کے روبرو پیش ہوا۔ اس تقریب میں پیغمبر اسلام کے خاکے کی نمائش کا اعلان کیا گیا تھا۔

عبدالملک عبدالکریم کو گذشتہ ہفتے ملک کی جنوب مغربی ریاست ایریزونا کے شہر فوئنکس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں دائر کی گئی دستاویزات کے مطابق، جنوری میں کریم نے دو مسلح افراد، ایلٹن سمسن اور نادر صوفی، کی اپنے گھر پر میزبانی کی، جس دوران حملے کی تیاری سے متعلق گفتگو کی گئی۔

اُن کے خلاف سمپسن اور صوفی کو حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ فراہم کرنے، اور ساتھ ہی سازش اور وفاقی ایجنٹس سے دروغ گوئی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

سمپسن اور صوفی، جو فوئنکس میں ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہا کرتے تھے، ٹیکساس کے شہر گارلینڈ گئے، اور کمیونٹی سینٹر میں فائر کھولا جہاں پیغمبر اسلام سے متعلق خاکوں کا مقابلہ جاری تھا۔ دونوں افراد نے ایک سکیورٹی گارڈ کو زخمی کیا، جس کے بعد گارلینڈ پولیس کے اہل کاروں نے اُنھیں گولیاں چلا کر ہلاک کردیا۔
منگل کے روز ہونے والی سماعت کے دوران، ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ نے شہادت دی کہ کریم دہشت گرد تنظیم، داعش میں شمولیت کے خواہشمند تھا، اور وہ نیشنل فٹبال لیگ کی ’سپر بال چمپین شپ گیم‘ پر حملہ کرنا چاہتا تھا، جو فروری میں ایریزونا میں منعقد ہوئی۔

کریم نے اپنے اوپر عائد الزامات پر اقبال ِجرم سے انکار کیا۔ جج نے اُن کے خلاف بغیر ضمانت کے قید کے احکامات صادر کیے۔

XS
SM
MD
LG