واشنگٹن —
امریکہ نے کراچی ایئرپورٹ اور تفتان میں شیعہ زائرین پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو امریکی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے "ظالمانہ" حملے کی سخت مذمت کرتا ہے اور انسدادِ دہشت گردی اور پر امن مستقبل کے حصول کی کوششوں میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اور عوام کو تفتان میں پیش آنے والے واقعے پر بھی گہرا رنج اور صدمہ ہوا ہے جس میں، بیان کے مطابق، مزید 30 شیعہ زائرین فرقہ وارانہ تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ معصوم پاکستانی مردوں، عورتوں اور بچوں پر اس نوعیت کے حملے آفاقی انسانی قدروں پر حملہ ہے جس کی امریکہ سخت مذمت کرتا ہے۔
'اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ' کے بیان میں پاکستانی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے اور رواداری اور مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے ٹھوس قدم اٹھائے۔
بیان میں دونوں واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے اور اس ضمن میں پاکستانی حکومت کو امریکی تعاون کی یقین دہائی کرائی گئی ہے۔