رسائی کے لنکس

امریکہ: کانگریس نے عارضی حکومتی اخراجات کا بل منظور کر لیا


اگرچہ حکومتی شٹ ڈاؤن کا فوری خطرہ ٹل گیا ہے، اب سینیٹ کے پاس 2015ء کے لیے 1.1 کھرب ڈالر کے مصارف بل کو منظور کرنے لیے صرف دو دن باقی ہیں۔

امریکی کانگریس نے حکومتی اخراجات کے لیے عارضی فنڈنگ کے بل کو آخری لمحات میں منظور کر لیا جس سے حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ بمشکل ٹل سکا ہے۔

امریکی سینیٹ نے جمعرات کو نصف شب کی ڈیڈلائن ختم ہونے سے صرف ایک گھنٹہ پہلے ایوان نمائندگان کی طرف سے منظوری کے چند منٹ کے بعد ہی اس (عارضی حکومتی مصارف ) اقدام کی منظوری دی۔

اگرچہ حکومتی شٹ ڈاؤن کا فوری خطرہ ٹل گیا ہے، اب سینیٹ کے پاس 2015ء کے 1.1 کھرب ڈالر کے مصارف بل کو منظور کرنے کے لیے صرف دو دن باقی ہیں۔

جمعرات کو ایک بڑی رکاوٹ اس وقت دور ہو گئی جب سینیٹ نے عارضی مصارف کے اقدام کی 206 کے مقابلے میں 209 ووٹوں سے منظوری دی۔

ایوان نمائندگان کے ریپبلکن اسپیکر جان بوہنر نے قانون سازوں کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے جمعرات کو بل کی منطوری نہ دی ( چاہے یہ حکومتی مصارف کی منظوری کا عارضی اقدام ہو ) تو انہیں کرسمس تک واشنگٹن میں رکنا پڑے گا۔

دونوں اطراف کے قانون سازوں اور صدر اوباما نے (بل) منظور کرنے پر زور دیا تھا، باوجود اس کے کہ قدامت پسند ریپبلکن بل میں شامل نہ کی جانے والی شقوں پر برہم ہیں جب کہ لبرل ڈیموکریٹس جو کچھ بل میں شامل ہے اس پر پریشان ہیں۔

لبرل آخری لمحے میں ایسی شقوں پر برہم ہیں جن کا تعلق بڑے بینکوں کے قواعد و ضوابط میں مجوزہ نرمی سے ہے جس کے تحت ان کے بقول ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ بینکوں کو مشکل سے نکالیں۔

XS
SM
MD
LG