رسائی کے لنکس

واشنگٹن میں قومی قرضوں کے تنازع پر سمجھوتے کا امکان


واشنگٹن میں قومی قرضوں کے تنازع پر سمجھوتے کا امکان
واشنگٹن میں قومی قرضوں کے تنازع پر سمجھوتے کا امکان

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے قائد ہیری ریڈ نے کہا ہے کہ وہ ری پبلیکنز کے ساتھ ایک سمجھوتہ پر تیار ہوگئے ہیں، جِس سے حکومت واجب الاادا 143کھرب ڈالر کے قرضے پر نادہندگی سے بچ جائے گی۔

ریڈ کے ایک ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ اگر سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے دیگر سینیٹر اُن سے اتفاق کریں تووہ اِس سمجھوتے کی حمایت پر تیار ہیں۔

امریکی سینیٹ میں اکثریتی پارٹی کے قائد نے پیش کش اتوار کو ایک ایسے وقت میں کی جب بھر ڈیموکریٹک اور ری پبلیکنز پارٹیوں کے درمیان دن بھر مذاکرات اور صلاح و مشورے جاری رہے۔ دواگست تک کوئی سمجھوتہ نہ ہونے کی صورت میں امریکہ کے لیے اپنی قرضوں کی ادائیگی مشکل ہوجائے گی۔

اِس سے قبل، سینیٹ ری پبلیکن لیڈر مِچ مک کونیل نے نامہ نگاروں سے کہا کہ سمجھوتہ طے پانے کے قریب ہے۔ تاہم، یہ واضح نہیں کہ معاہدے کی حتمی صورت کیا ہوگی۔

امریکہ اور دنیا بھر کے مالیاتی مراکز واشنگٹن میں قومی قرضوں پر جاری بحث کے نتائج کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ کسی معاہدے پر نہ پہنچنے کی صورت میں امریکہ سمیت عالمی اقتصادی منڈیاں بحران کا شکار ہوسکتی ہیں۔

گذشتہ ہفتے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو سال بھر کے بدترین خسارے کا سامنا کرنا پڑااور ڈالر کی قدر گِر گئی۔

ڈیموکریٹ اور ری پبلیکنز ،دونوں ہی اخراجات گھٹانے اور قرضہ لینے کی حد بڑھانے میں اضافے پر متفق ہیں ، تاہم ان میں اس بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے کہ کٹوتیاں کہاں اور کس حدتک کی جانی چاہیں۔

XS
SM
MD
LG